• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

شادی کرنے جا رہا ہوں مگر تاریخ نہیں بتاؤں گا، رنبیر کپور

شائع April 1, 2022
پہلی بار رنبیر کپور نے شادی کے حوالے سے واضح طور پر مختصر بات کی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
پہلی بار رنبیر کپور نے شادی کے حوالے سے واضح طور پر مختصر بات کی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے ’چاکلیٹی‘ ہیرو رنبیر کپور نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے اپنی شادی کی افواہوں پر وضاحت کی ہے کہ دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے، تاہم وہ ’پاگل نہیں ہیں کہ میڈیا کو تاریخ بھی بتائیں‘۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ چند سال سے جاری ہیں اور وقتا بوقتا ان کی شادی کی افواہیں بھی سامنے آتی رہتی ہیں، تاہم دونوں نے اس حوالے سے کبھی واضح طور پر کچھ نہیں کہا۔

ماضی میں عالیہ بھٹ کے والد فلم ساز مہیش بھٹ بھی بیٹی اور رنبیر کپور کے تعلقات کے حوالے سے بات کر چکے ہیں جب کہ ان کے قریبی دوست بھی اس حوالے سے بات کرتے رہے ہیں۔

تاہم اب پہلی بار رنبیر کپور نے شادی کے معاملے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

رنبیر کپور نے ’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کا اور عالیہ بھٹ کا جلد شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات ہیں—فوٹو:انسٹاگرام
دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات ہیں—فوٹو:انسٹاگرام

انہوں نے تصدیق کی کہ دونوں شادی کے معاملے پر ایک جیسی ذہنیت رکھتے ہیں اور ان کا جلد نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ بھی ہے، تاہم وہ فوری طور پر شادی کی تاریخ نہیں بتا سکتے۔

رنبیر کپور نے کہا کہ وہ نہ تو پاگل ہیں اور نہ ہی انہیں کسی پاگل کتے نے کاٹا ہے کہ وہ میڈیا کو اپنی شادی کی تاریخ بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جلد شادی کرنے والے ہیں؟

بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں ماہ اپریل کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تاہم یہ پہلا موقع نہیں کہ دونوں کی شادی کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہوئی ہوں، اس سے قبل بھی متعدد بار میڈیا ان کی شادی کے حوالے سے دعوے کرتا رہا ہے۔

خبریں ہیں کہ دونوں رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
خبریں ہیں کہ دونوں رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اس سے قبل رواں برس فرروری اور اس سے پہلے دسمبر 2021 میں بھی ان کی شادی کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھی۔

دونوں کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور ان افواہوں میں 2018 میں دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد تیزی آئی۔

مزید پڑھیں: رنبیر اور عالیہ کی شادی 2020 میں متوقع

دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی سے متعلق متعدد بار خبریں پھیلیں اور بعض شوبز شخصیات نے یہ عندیہ تک دیا تھا کہ دونوں 2020 میں شادی کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

پچھلے سال بھی متعدد شوبز شخصیات نے کہا تھا کہ دونوں 2021 کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

اور اب رنبیر کپور نے خود کہا ہے کہ وہ اور عالیہ بھٹ جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم اس باوجود انہوں نے تاریخ کی تصدیق نہیں کی۔

دونوں میڈیا کے سامنے ایک دوسرے سے اظہار محبت کرتے رہتے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں میڈیا کے سامنے ایک دوسرے سے اظہار محبت کرتے رہتے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024