• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شوبز شخصیات نے عمران خان کو پاکستان کی’آخری اُمید‘ قرار دیدیا

شائع April 1, 2022
مایا علی اور سائرہ یوسف نے بھی عمران خان کی حمایت کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
مایا علی اور سائرہ یوسف نے بھی عمران خان کی حمایت کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ممکنہ ووٹنگ تو 3 اپریل کو ہوگی، تاہم شوبز شخصیات ابھی سے ہی وزیر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

اگرچہ ماضی میں شوبز شخصیات مبہم انداز میں عمران خان کی حمایت کرتی تھیں، تاہم اب سیاسی ماحول گرم ہونے کے بعد اداکار بھی اپنی سیاسی رائے کا کھل کر اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

جہاں شوبز شخصیات نے 27 مارچ کو اپنے مداحوں کو اسلام آباد میں وزیر اعظم کے جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کی تھی، اب متعدد اداکار عمران خان کو پاکستان کی ’آخری اُمید‘ قرار دے رہے ہیں۔

اداکارہ سائرہ یوسف نے وزیر اعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں ان کی حمایت کا اعلان کیا اور لکھا کہ لوگوں نے انہیں منتخب کیا اور وہ انہیں ہی سلیکٹ کریں گی۔

میں عمران خان کو ہی سلیکٹ کروں گی، سائرہ—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
میں عمران خان کو ہی سلیکٹ کروں گی، سائرہ—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

اداکارہ مایا علی نے بھی عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں ان کی حمایت کا اعلان کیا اور لکھا کہ لوگوں کے ووٹ کی عزت ہے اور پاکستان کو بھی ان کو ضرورت ہے۔

مایا علی نے لکھا کہ ’پاکستان میں عمران خان واحد سیاست دان ہیں جو ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور وہ اسی لیے ان کے ساتھ کھڑی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ چیزوں کو بنانے میں وقت لگتا ہے۔

اداکار و ہدایت کار علی کاظمی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ہم انہیں کھو دیتے ہیں تو یہ ہماری بدقسمتی ہوگی۔

علی کاظمی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان ایک سچے لیڈر ہیں، وہ سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اداکار شہروز سبزواری نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی حمایت کی اور ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

شہروز سبزواری نے بھی عمران خان کی حمایت کی—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
شہروز سبزواری نے بھی عمران خان کی حمایت کی—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

یوٹیوبر زید علی نے بھی عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی ’آخری اُمید‘ قرار دیا اور لکھا کہ ہم بطور قوم ناکام ہو چکے ہیں اور واقعی ہم عمران خان جیسے لیڈر کے لائق ہی نہیں۔

یوٹیوبر اور اداکار شاہ ویر جعفری نے بھی عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے انہیں نئی نسل کے لیے امید قرار دیا۔

سابق ماڈل انعم ملک نے بھی عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ 3 اپریل کو تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد مزید مضبوط بن کر عوام کے سامنے آئیں گے، انہوں نے وزیر اعظم کے 31 مارچ کو قوم سے خطاب کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

فرحان سعید نے امید طاہر کی کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی—اسکرین شاٹ
فرحان سعید نے امید طاہر کی کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی—اسکرین شاٹ

تبصرے (1) بند ہیں

ندیم احمد Apr 01, 2022 08:55pm
شوبز کے لوگوں کو عوام کی اکثریت سے کوئی غرض نہیں ،جو 2018 سے حکومت کی پالیسیوں اور نااہلی سے ہونے والی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024