• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کے ذمے داران ملک میں حج کے بعد الیکشن کا اعلان کریں، وزیر داخلہ

شائع April 1, 2022
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں— فوٹو: ڈان نیوز
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی دولت باہر لوٹ کر لے جانے والے سارے لوگ عمران خان کے خلاف اکٹھا ہو گئے ہیں اور میں پاکستان کے ذمے داران سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس ملک میں روزوں کے بعد نہ سہی تو حج کے بعد الیکشن کا اعلان کریں تاکہ لوگ فیصلہ کریں۔

راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں کل کا دن بہت اہم ہے اور بعض چور لٹیرے ڈاکو اور پاکستان کی دولت باہر لوٹ کر لے جانے والے سارے لوگ عمران خان کے خلاف اکٹھا ہو گئے ہیں لیکن میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

مزید پڑھیں: دھمکی آمیز مراسلہ: الزامات میں کوئی صداقت نہیں، امریکا

ان کا کہنا تھا کہ میں پیر کے دن سیاست سے ریٹائر ہونا چاہتا تھا لیکن اگر اس وقت میں عمران خان کو چھوڑوں گا تو میرا اپنا ضمیر مجھے ملامت کرے گا ورنہ ایک شخص کی زندگی میں 15، 16 وزارتیں کافی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہے اتوار کا عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب بھی ہو جائے لیکن وہ ان مرداروں سے شکست نہیں مانے گا اور اگر اس نے چوک اور چوراہے کی سیاست کی تو راولپنڈی کا بچہ بچہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم بہت اہم علاقے میں واقع ہیں اور بغرافیائی طور پر تین عالمی طاقتوں سے منسلک ہیں اور میں پاکستان کے ذمے داران سے کہتا ہوں کہ آگے بڑھیں اور اس ملک میں روزوں کے بعد نہ صحیح تو حج کے بعد الیکشن کا اعلان کریں تاکہ لوگ فیصلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات کا فیصلہ فوری ہونا چاہیے تاکہ قوم فیصلہ کرے اور ایک منصفانہ انتخابات ہوں، نئے انتخابات کی اس لیے ضرورت ہے کہ وہ آدمی جو اپنے علاقوں کا ووٹ پیسوں کی خاطر بکتا ہے اور ضمیر فروشی کرتا ہے تو اس علاقے کے لوگوں کو چاہیے کہ اس کو مسترد کردیں اور دیانتدار لوگوں کو آگے لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اتوار کو عدم اعتماد پر جو بھی فیصلہ ہوگا مزید تگڑا ہو کر سامنے آؤں گا، وزیر اعظم

انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم نے اپوزیشن کے جلسے والے دن چار لوگوں کو پکڑا ہے، ان میں محسن، اسماعیل، زعفران اور شہزاد کو پکڑا ہے جبکہ رئیس بھاگ گیا ہے، ان میں دو خودکش تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں دہشت گرد حملوں میں 70 افراد کو شہید کرنے والے چار دہشت گرد پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ان چوروں اور لٹیروں کے خلاف آخری بال تک لڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024