• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کرپشن کیس میں نامزد مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی ضمانت منظور

شائع March 30, 2022
ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ضمانت کی درخواست دل کے عارضے کی وجہ سے کی گئی ہے— فائل فوٹو: سینیٹ ویب سائٹ
ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ضمانت کی درخواست دل کے عارضے کی وجہ سے کی گئی ہے— فائل فوٹو: سینیٹ ویب سائٹ

عدالت نے 11 مارچ کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چوہدری تنویر گرفتاری کے بعد ریمانڈ پر تھے، انہیں دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی ہے جس کی مالیت 10، 10 لاکھ روپے ہے، ضمانتی دستاویزات کی تکمیل کے بعد انہیں آج (بدھ) کو رہا کردیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی جانب سے ملک وحید انجم ایڈووکیٹ خصوصی جج اینٹی کرپشن مسرور زمان کی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے مؤکل کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا اور دل کے مریض ہونے کی وجہ سے ضمانت کی درخواست کی۔

چوہدری تنویر خان کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے کے بعد راولپنڈی لایا گیا تھا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نے انہیں ایک روز کی ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر خان کا 7 روزہ ریمانڈ منظور

بعد ازاں انہیں سینے میں درد کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آر آئی سی منتقل کردیا گیا تھا۔

ایک روزہ ریمانڈ کی تکمیل کے بعد تنویر خان کو سخت سیکیورٹی میں سینئر سول جج محمد قذافی بن سیر امید کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔

سینئر سول جج نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 21 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم ملزم کے بیان کے مطابق کہ وہ دل کی بیماری میں مبتلا ہیں اور ان کا دل صرف 20 فیصد تک کام کر رہا ہے۔

عدالت کی جانب سے تفتیشی افسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر آر آئی سی سے ملزم کا معائنہ کروائیں اور ضروری علاج کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کریں۔

چوہدری تنویر خان کوآر آئی سی کے سینئر ڈاکٹروں کے ایک بورڈ نے انجیوگرافی ٹیسٹ اور کورونری انجیوگرام کی تجویز دی تھی، کورونری انجیوگرام کے ذریعے دل میں بند یا تنگ خون کی نالیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما ایئرپورٹ سے گرفتار

واضح رہے کہ تنویر خان اپنی بیماری کے باعث بیرون ملک مقیم تھے اور اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے پاکستان واپس آئے تھے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انہیں 11 مارچ کو ملک سے باہر جاتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے گرفتار کیا تھا کیونکہ ان کا نام اےسی ای پنجاب کی جانب سے درج کرپشن کیس کے سلسلے میں واچ لسٹ میں شامل تھا۔

اے سی ای کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو 8 مارچ 2022 کو ان کے خلاف درج مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اے سی ای کے ڈائریکٹر نعیم اللہ بھٹی نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جس میں سرکل آفیسر راولپنڈی ذوالفقار بایزید، سرکل آفیسر اٹک ثناء اللہ اور دیگر شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024