• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

عائشہ عمر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا

شائع March 29, 2022
اداکار بلیو ٹک کے ساتھ ٹک ٹاک میں داخل ہوئیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکار بلیو ٹک کے ساتھ ٹک ٹاک میں داخل ہوئیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ عائشہ عمر نے نوجوانوں سمیت درمیانے عمر کے افراد میں مقبول ہوتی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ پر بھی اکاؤنٹ بنالیا۔

عائشہ عمر ان چند مشہور شوبز شخصیات میں سے ایک ہیں، جنہوں نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا ہے، اس سے قبل عام طور پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد مذکورہ ایپ کو کم اہم سمجھتے رہے تھے۔

عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر ٹک ٹاک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ بلآخر انہوں نے بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پر اکاؤنٹ بنا لیا۔

@ayeshamomar

Hey hey hey!!! I’m finally here! And I’m stayin’. You know it. Love, A.O

♬ Bad (2012 Remaster) - Michael Jackson

عائشہ عمر نے 28 مارچ کو مداحوں کو بتایا کہ وہ اب ٹک ٹاک پر بھی ویڈیوز بناتی دکھائی دیں گی۔

اداکارہ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پر تین دن قبل اپنی پہلی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں وہ آنجھانی گلوکار مائیکل جیکسن پر پرفارمنس کرتی دکھائی دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ نے ٹک ٹاک جوائن کر لیا

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو کو بیرون ملک شوٹ کیا تھا، جسے تین دن میں 15 لاکھ بار تک دیکھا جا چکا تھا۔

اداکارہ نے 29 مارچ کو ٹک ٹاک پر دوسری ویڈیو شیئر کی، جس میں ’میجک بومب‘ پر کرتب دکھاتی دکھائی دیں۔

@ayeshamomar

Sharing some fun answers about my organic skincare line @ayesha.o.beauty. #ayeshaomar

♬ The Magic Bomb (Questions I Get Asked) [Extended Mix] - Hoàng Read

عائشہ عمر سے قبل رواں برس فروری میں اداکار فیروز خان نے بھی ’ٹک ٹاک‘ پر اکاؤنٹ بنایا تھا، ماضی میں وہ شارٹ شیئرنگ ایپلی کیشن کو ’معاشرے کے لیے کینسر‘ قرار دیتے آئے تھے۔

ان سے قبل اداکارہ و گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی جنوری 2022 میں ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا تھا۔

آئمہ بیگ سے قبل عائزہ خان سمیت متعدد معروف شخصیات نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنائے تھے جب کہ صدر مملکت اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بوزدار کے نام سے بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اکاؤنٹس موجود ہیں۔

ٹک ٹاک پر ملک میں گزشتہ چند سال سے متعدد بار ’فحاشی‘ پھیلانے کے الزام میں پابندی بھی عائد ہو چکی ہے، تاہم بعد ازاں اس سے پابندی ہٹائی جاتی رہی ہے۔ شارٹ ویڈیو ایپ کو پاکستان میں جہاں متنازع ایپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہیں مذکورہ ایپ نئی نسل میں سب سے زیادہ مقبول بھی ہے اور آئے دن اس کے صارفین میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024