• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

وہ عام غلطیاں جو آپ کی گاڑی کو جلد خراب کردیں

شائع March 29, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

بیشتر افراد کے لیے ایک گاڑی گھر کے کسی رکن کی طرح ہوتی ہے کیونکہ ہم اس پر کافی خرچہ کرتے ہیں تاکہ وہ ہر طرح سے ٹھیک رہے۔

مگر مختلف چیزوں سے لاعلمی ایسی غلطیوں کا باعث بنتی ہے جن سے آسانی سے بچا جاسکتا ہے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ بھی ایسی غلطیاں کررہے ہوں جو آپ کی گاڑی کو جلد ریٹائر ہونے پر مجبور کردیں۔

ان غلطیوں سے بچنا گاڑی کو زیادہ عرصے تک ٹھیک رکھنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

صفائی پر توجہ مرکوز نہ کرنا

گاڑی کی صفائی کے لیے بہت ضروری ہے تاکہ وہ ہمیشہ اچھی نظر آئے اور حیران کن طور پر یہ منطقی بات ہے مگر بیشتر افراد کو اس کی تفصیلات کا علم ہی نہیں۔

گاڑی کے باہر مٹی اور نمی سے اس کا پینٹ خراب ہوسکتا ہے جس سے داغ بنتے ہیں جن کو ہٹانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

اسی طرح گاڑی کے اندر صاف نہ ہونے والے فلٹرز ہوا کو سانس کے لیے خطرناک بناتے ہیں کیونکہ اس ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن آکسائیڈ کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

ونڈ شیلڈ وائپرز کو نظرانداز کرنا

گاڑی کو دھوتے ہوئے لوگ اکثر ونڈ شیلڈ وائپرز کو فراموش کردیتے ہیں، حالانکہ وہ گاڑی کے اندر سے باہر ٹھیک سے دیکھنے کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں بالخصوص بارش والے موسم میں۔

وائپر کے بلیڈز میں مٹی اور گندگی جمع ہونے سے شیشے پر خراشیں پڑسکتی ہیں جس سے گاڑی کی ویلیو کم ہوتی ہے جبکہ خوبصورتی بھی متاثر ہوتی ہے۔

بہت زیادہ پٹرول بھروانا

بیشتر افراد کی عادت ہوتی ہے کہ وہ گاڑی میں بہت زیادہ پٹرول بھرواتے ہیں جو کہ کمپنیوں کی تجویز کردہ مقدار سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔

لوگ ایسا اس لیے کرتے ہیں تاکہ ایندھن کے خرچے کو کم کیا جاسکے مگر یہ عادت مہنگی پڑسکتی ہے، جبکہ یہ ماحولیاتی صحت اور گاڑی کی خوبصورتی کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

گڑھوں میں تیزی سے گاڑی گزارنا

سڑک پر گڑھوں یا ٹوٹے پھوٹے حصوں میں تیزی سے گاڑی گزارنا عام ہوتا ہے، اب وجہ جو بھی ہو۔

مگر ایسا کرنا گاڑی اور آپ کی جیب دونوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسا کرنے سے نہ صرف گاڑی کا توازن اور الائنمنٹ متاثر ہوسکتا ہے بلکہ سسپنشن، باڈی ورک، پہیوں اور وہیلز بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

گاڑی کے نچلے حصے کو نہ دیکھنا

آپ کی گاڑی کا ہر حصہ اہم ہوتا ہے، یعنی وہ جو نظر آرہے ہیں اور نظر نہیں آرہے۔

گندگی، پانی، نمک، ریت اور متعدد اشیا کا بہت زیادہ ہونا گاڑی کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

اس حصے کو خصوصی لبریکنٹ کی مدد سے گندگی اور نمی سے تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے۔

موسم سے تحفظ فراہم نہ کرنا

ویسے تو یہ ممکن نہیں کہ گاڑی کے اندرونی حصے کو ہمیشہ الٹرا وائلٹ شعاعوں، بارش سے بچایا جاسکے، مگر یہ ضرور ممکن ہے کہ ایسے کور استعمال کیے جائیں جن سے ہوا گزر سکتی ہو اور گاڑی کے باہری حصے کو تحفظ فراہم کریں۔

اس سے گاڑی کے پینٹ پر داغ سے بچنا بھی ممکن ہوتا ہے اور اندرونی حصہ بھی زیادہ عرصے تک نئے جیسا رہتا ہے۔

ونڈ شیلڈ کی صفائی کا غلط طریقہ

ونڈ شیلڈ کی صفائی کے لیے وہ مصنوعات استعمال کریں جو خصوصی طور پر آٹو موبائلز کے لیے ڈیزائن ہوتی ہیں جیسے مائیکرو فائبر کپڑے اور ڈسٹلڈ واٹر وغیرہ۔

گاڑی کو زیادہ عرصے تک استعمال نہ کرنا

کبھی کبھار تو ایسا ہوتا ہے کہ کچھ عرصے کے لیے گاڑی کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوتا مگر یاد رکھیں ہمارے جسم کی طرح گاڑی کی حرکت بھی ضروری ہے۔

اگر آپ کہیں باہر جارہے ہیں اور گاڑی ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک استعمال نہیں ہوگی تو بہتر ہے کہ اسے کسی قابل اعتماد فرد کو دے جائیں جو ہفتے میں کم از کم ایک بار اسے اسٹار کرکے چارج کردے۔

ایسا کرنے سے انجن ہموار رہے گا اور بیٹری ری چارج ہوجائے گی جبکہ واپسی پر ٹائر کے پریشر کو چیک کرنا مت بھولیں۔

سستی بیٹری سے پیسے بچانے کی کوشش

کئی بار گاڑی کی مرمت میں پیسے بچانے کے لیے لوگ سستی چیزوں کا انتخاب کرتے ہیں جیسے بیٹری۔

لوگوں کو لگتا ہے کہ انہوں نے سستی بیٹری خرید لی ہے جس سے کافی بچت ہوئی ہے مگر طویل المعیاد بنیادوں پر یہ نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

اسی لیے اچھے برانڈ کی بیٹری خریدیں چاہے تھوڑی مہنگی ہی کیوں نہ ہو یا گاڑی کو تیار کرنے والی کمپنی کے مشورے پر عمل کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024