• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رز احمد ’آسکر‘ جیتنے والے پہلے مسلمان ہولی وڈ اداکار بن گئے

شائع March 28, 2022
رز احمد کو ان کی شارٹ فلم پر ایوارڈ دیا گیا—فائل فوٹو:  اے ایف پی
رز احمد کو ان کی شارٹ فلم پر ایوارڈ دیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار و گلوکار رز احمد نے فلمی دنیا کا سب سے معزز ایوارڈ ’آسکر‘ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

رز احمد کو 94 ویں ’ٓآسکر’ ایوارڈز کی تقریب میں ان کی شارٹ لائیو ایکشن فلم ’دی لانگ گڈ بائے‘ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق رز احمد نے ’دی لانگ گڈ بائے‘ کو انیل کاریا کے ساتھ لکھا تھا جب کہ پاکستانی نژاد اداکار نے اس میں اداکاری بھی کی تھی۔

پاکستانی نژاد رز احمد کی فلم شارٹ لائیو ایکشن فلم کو بہترین ’شارٹ لائیو‘ فلم کا ایوارڈ دیا گیا اور یوں وہ پہلے پاکستانی نژاد ہولی وڈ مسلمان اداکار بن گئے، جنہوں نے فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد اداکار رز احمد پیہلی بار ’آسکر‘ کے لیے نامزد

اس سے قبل گزشتہ برس رز احمد کو پہلی بار ’آسکر‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا مگر بد قسمتی سے 2021 میں وہ ایوارڈ جیت نہیں پائے تھے۔

گزشتہ برس رز احمد کو کو ان کی فلم ’ساؤنڈ آف میٹل‘ میں شاندار اداکاری کی وجہ سے بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا تھا مگر وہ ایوارڈ جیت نہیں پائے تھے۔

رز احمد دو درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے 2006 میں دی روڈ ٹو گوانتانامو نامی فلم سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

رز احمد نے برطانوی و امریکی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے سمیت گلوکاری بھی کی ہے جب کہ انہوں نے متعدد گانوں میں ماڈلنگ بھی کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: آسکر ایوارڈز کا میلہ کوڈا اور ڈیون کے نام

پاکستانی نژاد اداکار نے گزشتہ برس جنوری میں سادگی سے بھارتی نژاد مسلمان لڑکی فاطمہ فرحین مرزا سے شادی کی تھی۔

اس سال جہاں پہلی بار رز احمد ’آسکر‘ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے، وہیں اس سال ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ نے بھی اپنا پہلا ایوارڈ جیتا۔

اسی طرح رواں سال مسلسل دوسری خاتون فلم ساز جین کیمپین نے بھی بہترین ہدایت کارہ کا ایوارڈ جیتا، گزشتہ سال بھی فیمیل ہدایت کارہ کلوئی ژاؤ نے ایوارڈ جیتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024