• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ویوو کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون 11 اپریل کو متعارف ہوگا

شائع March 28, 2022
فون کی جھلک — فوٹو بشکریہ ویوو
فون کی جھلک — فوٹو بشکریہ ویوو

فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی مقبولیت میں حالیہ عرصے میں اضافہ ہوا ہے اور سام سنگ، ہواوے، موٹرولا، آنر اور شیاؤمی اس شعبے میں قدم رکھ چکے ہیں۔

اب ویوو کی جانب سے بھی پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون ایکس فولڈ کو پیش کیا جارہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ فون 11 اپریل کو متعارف کرایا جائے گا۔

اس فون میں گلیکسی زی فولڈ 3 کی طرح ایک بڑی اسکرین اندر دی جائے گی۔

اسی طرح باہر بھی ایک سیکنڈری اسکرین ہوگی۔

سابقہ لیکس کے مطابق ویوو ایکس فولڈ میں 8 انچ کا ڈسپلے کیو ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ ہوگا اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہوگی۔

فون کے اندر کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

ویوو ایکس فولڈ میں 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا۔

اس کے ساتھ 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 12 میگا پکسل tertiary (2 ایکس زوم سپورٹ کے ساتھ) اور 8 میگا پکسل پیری اسکوپ (5 ایکس آپٹیکل زوم) کیمرے موجود ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024