• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سبی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

شائع March 26, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ بھی برآمد کرلیا— فائل/ فوٹو: اے ایف پی
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ بھی برآمد کرلیا— فائل/ فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے علاقے سبی میں سیکیورٹی فورسز کی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے شہر سبی کے قریب نگاؤ پہاڑوں کے عام علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سبی میں دھماکے سے 4 ایف سی اہلکار شہید

بیان میں کہا گیا کہ جب جوانوں نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے ٹھکانوں سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران بی این اے کے نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر، پیر جان اور راکائی کلہوئی سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سبی اور اطراف میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے اور 20 جنوری کو لاہور کے علاقے انارکلی میں ہونے والے بم دھماکے میں بھی ملوث تھے۔

خیال رہے کہ لاہور کے مشہور انارکلی بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔

کارروائی کی تفصیلات سے متعلق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا جو دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن میں خلل ڈالنے کے لیے استعمال کرنی کی نیت سے رکھا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ کارروائی کے دوران قوم کا بہادر سپوت سپاہی نثار نے شہادت پائی جبکہ دو جوان زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، دو کمانڈروں سمیت 7 دہشت گرد ہلاک

بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقے سبی میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم دھماکے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔

مقامی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ دھماکا سبی کے علاقے سانگان میں ہوا جس میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید اور 8 اہلکار زخمی ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکے میں زخمی 8 اہلکاروں میں سے 6کی حالت نازک ہے اور سی ایم ایچ سبی میں ان کا علاج جاری ہے۔

اس سے قبل 9 مارچ کو تربت میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں 2 کمانڈروں سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: بم حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید

آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے گورچوپ میں دہشت گردوں کی ٹھکانے میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو کمانڈروں حاصل ڈوڈا اور واشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ہلاک دہشت گرد مکران ڈویژن میں حالیہ فائرنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا اہم ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024