• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سجل اور احد رضا میر گھر اور محبت سے محروم ہوگئے، انہیں تنہا چھوڑ دیں، مایا خان

شائع March 25, 2022
دونوں نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ٹی وی میزبان مایا خان نے لوگوں کی جانب سے سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کے معاملے پر افواہیں پھیلانے والے افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوڑے سے متعلق خبریں پھیلانا بند کریں۔

مایا خان نے انسٹاگرام اسٹوریز میں سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کے معاملے پر افواہیں پھیلانے والے افراد کو کہا کہ وہ دونوں اداکاروں کو تنہا چھوڑ دیں۔

انہوں نے لکھا کہ دونوں اداکاروں نے اپنا گھر اور پیار کھو دیا، انہیں زندگی کے مشکل وقت میں تنہا چھوڑ دیا جائے۔

مایا خان نے لکھا کہ دونوں اپنی محبت کی امید سے بھی محروم ہوگئے مگر لوگ ان کے حوالے سے افواہیں پھیلانے سے باز نہیں آ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سجل اور احد رضا میر کی طلاق کی افواہیں: اظفر رحمٰن کی مداحوں کو اپیل

ٹی وی میزبان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سجل علی اور احد رضا میر کی تصاویر شیئر کرکے ان کے مشکل وقت کو مزید مشکل نہ بنائیں۔

انہوں نے اپنی مختصر ویڈیو میں بھی لوگوں کو اپیل کی کہ وہ سجل علی اور احد رضا میر کے حوالے سے افواہیں پھیلانا بند کریں۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو اپنی زندگی کے مسائل کا کچھ علم نہیں ہوتا مگر دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔

اگرچہ ٹی وی میزبان نے لکھا کہ جوڑا اپنے گھر اور محبت سے محروم ہوگیا، تاہم انہوں نے ان کی طلاق ہوجانے کی تصدیق نہیں کی۔

مزید پڑھیں: احد رضا میر اور سجل علی میں علیحدگی کی افواہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگی

مایا خان سے قبل اداکار اظفر رحمٰن نے بھی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جوڑے کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلائیں۔ اظفر رحمٰن نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا نام لکھے بغیر طلاق کے معاملے پر مداحوں کو اپیل کی۔

اظفر رحمٰن نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ جب میاں اور بیوی دونوں معروف شخصیات ہوں تو ان کی طلاق مزید مشکل بن جاتی ہے۔

انہوں نے سجل علی اور احد رضا میر کا نام لکھے بغیر مداحوں کو اپیل کی تھی کہ وہ طلاق کے عمل سے گزرنے والے جوڑے کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔

اظفر رحمٰن نے اپنی پوسٹ میں لوگوں کو اپیل کی تھی کہ وہ جوڑے پاس دکھ بڑھانے والے سوالات نہ بھیجیں اور انہیں تنہا چھوڑ دیں۔

دونوں کی طلاق کی افواہیں اس وقت پھیلینا شروع ہوئیں جب کہ 22 مارچ کو سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے احد رضا میر کا نام ہٹایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر اور سجل علی کے معاملے پر عمران عباس کی وضاحت

اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آتی رہی تھیں مگر گزشتہ 6 ماہ سے دونوں کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں اس وقت شدت اختیار کر گئی تھیں جب کہ رواں برس جنوری میں سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی کی شادی میں احد رضا میر شریک نہیں ہوئے تھے۔

علیحدگی اور طلاق کی افواہوں پر تاحال سجل علی اور احد رضا میر نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی، تاہم اداکارہ کی جانب سے نام سے شوہر کا نام ہٹائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا اور ان کی طلاق ہوجانے کے دعوے بھی کیے گئے۔

سجل علی اور احد رضا میر نے چند سال تک ایک ساتھ ڈرامے اور رومانس کرنے کے بعد مارچ 2020 میں شادی کی تھی، تاہم ان کے درمیان شادی کے سوا سال بعد ہی اختلافات کی خبریں آنا شروع ہوئی تھیں اور اب شادی کے دو سال مکمل ہونے پر ان کی طلاق کی خبریں پھیل رہی ہیں اور دونوں نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

سجل علی اور احد رضا میر نے متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام کر رکھا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
سجل علی اور احد رضا میر نے متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام کر رکھا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024