• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

تصاویر: یوم پاکستان پر دفاعی قوت کا شاندار مظاہرہ

شائع March 23, 2022 اپ ڈیٹ March 24, 2022

قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 82 سال پورے ہونے پر آج ملک بھر میں ترقی، خوشحالی اور ملک کے مضبوط دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

اس دن کی اہم خصوصیت اسلام آباد میں ہونے والی شان دار فوجی پریڈ ہے، رواں سال یومِ پاکستان کا عنوان ’شاد رہے پاکستان‘ تھا۔

یومِ پاکستان کی خصوصی پریڈ کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ بھی شامل تھے۔

پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے ماہر پائلٹس نے چینی ساختہ جے 10 سی، جے ایف 17 تھنڈرز ، ایف 16 اور میراج طیاروں سمیت مسلح افواج کے سامانِ حرب میں شامل مختلف طیاروں پر فلائی پاسٹ کا شان دار مظاہرہ کیا اور صدر پاکستان کو سلامی پیش کی۔

یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کے لیے ترکی، سعودی عرب، آذربائیجان ، بحرین اور ازبکستان سمیت متعدد ممالک نے اپنے فوجی دستے اسلام آباد بھیجے۔

وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ کے دوران پاکستان ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی، او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بیٹھے یوم پاکستان کی پریڈ دیکھ رہے ہیں—فوٹو: اے پی

پاکستانی فوجی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ کے دوران رعد II کروز میزائل کے ساتھ کھڑے ہیں۔—فوٹو: رائٹرز

یوم پاکستان کی فوجی پریڈ کے دوران سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے کمانڈوز مارچ کر رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

پاکستان کے نیم فوجی دستے اسلام آباد میں یوم پاکستان کی فوجی پریڈ کے دوران مارچ کر رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

صدر مملکت عارف علوی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے بگی پر پہنچے—فوٹورائٹرز

یوم پاکستان پر فوجی پریڈ کے دوران پاکستانی ساختہ شاہین III میزائل، جو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے—فوٹو:اے پی

یوم پاکستان کی پریڈ کے دوران پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر کی رسی سے لٹک رہے ہیں۔—فوٹو: اے ایف پی

فوجی پریڈ کے دوران پاکستانی ساختہ بیلسٹک میزائل نصراور لانچر کی نمائش کی گئی۔—فوٹو: اے پی

پریڈ کے دوران خواتین اہلکار مارچ کر رہی ہیں—فوٹو: اے ایف پی

سعودی عرب کے فوجی اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ کے دوران مارچ کر رہے ہیں—اے ایف پی

یوم پاکستان پریڈ کے دوران ترک فوج کے جوان مارچ کر رہے ہیں—اے ایف پی

پی اے ایف کے جیٹ طیاروں نے فضائی مشقیں کیں—اے ایف پی

پی اے ایف کے لڑاکا طیارے پریڈ کے دوران فارمیشن میں پرواز کرتے ہوئے—اے ایف پی

ایک پیراٹروپر پرفارم کرنے کے بعد لینڈ کررہاہے—اے ایف پی