• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

نیٹ فلیکس کی پاس ورڈ شیئرنگ کی روک تھام کے لیے کارروائی شروع

شائع March 17, 2022
ابتدائی طور پر 3 ممالک میں اس کی آزمائش کی جارہی ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
ابتدائی طور پر 3 ممالک میں اس کی آزمائش کی جارہی ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس پر اپنے اکاؤنٹ کو گھر سے باہر دوستوں سے شیئر کرتے ہیں تو بہتر ہے کہ ایسا نہ کریں ورنہ اضافی فیس ادا کرنا پڑسکتی ہے۔

جی ہاں نیٹ فلیکس نے لوگوں کی جانب سے اپنے دوستوں یا پیاروں (جو ان کے گھر میں مقیم نہ ہوں) سے پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایسے افراد کو پاس ورڈ شیئرنگ پر اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

نیٹ فلیکس نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ یہ پلانز بہت زیادہ مقبول ہیں مگر اس سے کچھ الجھن پیدا ہوتی ہے کہ کب اور کیسے نیٹ فلیکس کو شیئر کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کے نتیجے میں اکاؤنٹس کو گھروں کے درمیان شیئر کیا جاتا ہے جس سے ہماری نئے بہترین ٹی وی شوز اور فلموں کی سرمایہ کاری کی صلاحیت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

فی الحال نیٹ فلیکس کی جانب سے نئی حکمت عملی کی آزمائش 3 ممالک چلی، کوسٹا ریکار اور پیرو میں کی جائے گی۔

وہاں ویونگ پروفائلز کو نئے اکاؤنٹس پر منتقل کرنے کے فیچر کو پیش کیا جائے گا اور اضافی ویور کے لیے 3 ڈالرز تک اضافی فیس لی جائے گی۔

یہ پہلی بار نہیں جب نیٹ فلیکس کی جانب سے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ شیئر کرنے کے خلاف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

2021 میں کمپنی نے اسی طرح کا تجربہ ایک اکاؤنٹ ویریفیکیشن ٹول کے ذریعے کیا تھا تاکہ غیرمجاذ صارفین کو دیگر افراد کے اکاؤنٹس کے استعمال سے روکا جائے۔

مگر اب ایکسٹرا ممبر اور ٹرانسفر پروفائل فیچرز سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی اس معاملے کو زیادہ سنجیدہ لے رہی ہے تاکہ اپنے سبسکرائبرز کی تعداد کو بڑھا سکے۔

یعنی اب آپ جانتے ہیں کہ پاس ورڈ شیئرنگ پر کمپنی کا ایکشن جلد ہونے والا ہے مگر اس سے پہلے آپ دوستوں کے ساتھ پاس ورڈ شیئر کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024