• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

پہلی پاکستانی سپر ہیرو لڑکی کی سیریز ’مس مارول‘ کا پہلا ٹریلر جاری

شائع March 16, 2022
ایمان ویلانی سیریز کے ایک سین میں — اسکرین شاٹ
ایمان ویلانی سیریز کے ایک سین میں — اسکرین شاٹ

سائنس فکشن اور سپر ہیرو فلمیں اور ٹی وی سیریز بنانے والے ہولی وڈ اسٹوڈیو مارول کی پہلی پاکستانی سپر ہیرو لڑکی کی سیریز 'مس مارول' کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

’مس مارول‘ کی مرکزی کہانی ’کمالہ خان‘ نامی سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہوتی ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ویب سیریز کی کہانی نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم لڑکی کے گرد گھومے گی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ سیریز جون 2022 میں ڈزنی پلس پر نشر ہوگی جس کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ولانی نے ادا کیا ہے۔

اس سیریز میں ایمان ویلانی 16 سالہ کمالہ خان کے روپ میں نظر آئیں گی جو جرسی سٹی کی رہائشی ہے۔

کمالہ خان ایک ابھرتی ہوئی آرٹسٹ، گیمر اور فکشن کی رسیا ہے جو ایک سپر ہیرو کے طور پر ابھر کر اپنی راہ میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ بھی موجود تھیں۔

ٹریلر میں کمالہ خان کی پاکستان سے نسبت کو بھی کئی طرح سے اجاگر کیا گیا، کئی جگہ وہ شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئی جبکہ کچھ دیسی ڈانس موو بھی کیے۔

ٹریلر میں ایک جگہ وہ مسجد میں دیگر خواتین کے ساتھ نماز بھی ادا کررہی تھی۔

ٹریلر میں اس پہلو کو واضح طور پر اجاگر کیا گیا کہ مس مارول اس کمپنی کی پہلی مسلم ویمن سپر ہیرو ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے میرا مینن، عدیل العربی اور بلال فلاح کے ساتھ اس سیریز کو ڈائریکٹ کیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

شرمین عبید چنائے نے اس ٹریلر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ڈیڑھ سال تک مس مارول پر کام کیا اور اب میں اس کہانی کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتی۔

ایسی بھی رپورٹس ہیں کہ فواد خان بھی اس سیریز کا حصہ ہیں مگر ڈان امیجز کی جانب سے رابطہ کرنے پر انہوں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025