• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

قیمتیں مقرر کرنے پر ہائیر، ڈاؤلینس کمپنی پر جرمانہ

شائع March 15, 2022
ہائیر پر ایک ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا—تصویر: فیس بک
ہائیر پر ایک ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا—تصویر: فیس بک

مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے ری سیل پرائس مینٹیننس (آر پی ایم) مقرر کرنے پر ہائیر اور ڈیل/ ڈاؤلینس کمپنیوں پر بالترتیب ایک ارب اور 10 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا، ان کا کہنا تھا کہ قیمتیں مقرر کرنا ملک کے مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی کی چیرپرسن راحت کونین حسن اور رکن مجتبیٰ احمد لودھی کی سربراہی میں سی سی پی کے بینچ نے سماعت کے بعد جرمانہ عائد کیا۔

سی سی پی کے فیصلہ میں نشاندہی کی گئی کہ ہائیر کی جانب سے کی گئی خلاف ورزی اور تعمیل پر مبنی نقطہ نظر کو فروغ دینے کے پیشِ نظر کمپنی پر زیادہ سخت اور بڑا جرمانہ ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کرنٹ لگنے سے اموات: گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی پر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد

جس کے لیے ہائیر پر ایک ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جو سال 21-2020 کے کمپنی کے سالانہ منافع کے 3 فیصد سے زائد نہیں تھا۔

سی سی پی نے الیکٹرانک آلات بنانے والوں، تقسیم کاروں/ڈیلرز اور ان کی متعلقہ تاجر تنظیموں کی جانب سے مسابقتی ایکٹ کی دفعہ 4 کی مبینہ خلاف ورزی پر انکوائری کا آغاز کیا تھا۔

ڈیل یا ڈاؤلینس کے لیے سی سی پی نے جرمانے کی حد 10 کروڑ روپے رکھی جو سال 21-2020 میں اس کے منافع کے ایک فیصد زائد نہیں۔

شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ ہائیر اور ڈیل/ڈاؤلینس نے اپنے ڈیلرز کو ایک مخصوص قیمت سے کم میں اپنے مصنوعات بیچنے سے منع کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مقامی زبان کا درست ترجمہ نہ کرنے پر فضائی کمپنی پر جرمانہ عائد

ساتھ ہی کمپنیوں نے انہیں کسی قسم کا ڈسکاؤنٹ، پیکج یا ڈیلز متعارف کرانے سے بھی روکا گیا تھا اور اپنی قیمتوں کی پالیسی نافذ کرنے کے سلسلے میں ڈیلرز کی نگرانی کر کے ان پر جرمانے بھی عائد کی تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024