• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سڈنی کیلئے پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کا آغاز 22 اپریل سے ہوگا

شائع March 15, 2022
ارشد ملک نے اس سلسلے میں معاونت فراہم کر نے پر جوانے فریڈرکسن اور آسٹریلین حکومت کا شکریہ ادا کیا—تصویر: ٹوئٹر
ارشد ملک نے اس سلسلے میں معاونت فراہم کر نے پر جوانے فریڈرکسن اور آسٹریلین حکومت کا شکریہ ادا کیا—تصویر: ٹوئٹر

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جانب سے 22 اپریل کو عید کی تعطیلات کے دوران سڈنی آسٹریلیا سے بلا تعطل براہِ راست پروازیں چلائے جانے کا امکان ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں انتظامات کیے جارہے ہیں، ابتدا میں لاہور سے سڈنی کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی جس کے بعد ان کی تعداد 2 کردی جائے گی۔

اس اقدام کا اعلان پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ارشد ملک نے اسلام آباد میں آسٹریلین ڈپٹی کمشنر جوانے فریڈرکسن سے ملاقات میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا سڈنی کیلئے براہِ راست پروازیں چلانے کا منصوبہ

ارشد ملک نے اس سلسلے میں معاونت فراہم کر نے پر جوانے فریڈرکسن اور آسٹریلین حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلا تعطل براہِ راست پروازوں سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو تقویت ملے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ قومی فضائی کمپنی پی آئی اے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین کی جانب سے ’پی آئی اے‘ پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کی امید

انہوں نے بتایا تھا کہ شروع میں کراچی اور لاہور سے سڈنی کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی اور بعد میں اسلام آباد کو بھی شامل کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کوئی براہ راست پرواز نہیں چلتی اور دونوں ممالک کے درمیان سفر میں مختلف مقامات پر رکنے باعث تقریبا 35 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024