• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایلون مسک کا یوکرین کے معاملے پر روسی صدر کو فائٹ کا چیلنج

شائع March 14, 2022
ایلون مسک — اے ایف پی فوٹو
ایلون مسک — اے ایف پی فوٹو

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو یوکرین کے معاملے پر ون ٹو ون فائٹ کا چیلنج دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے یہ چیلنج کیا۔

انہوں نے لکھا 'میں ولادی میر پیوٹن کو لڑائی کا چیلنج کرتا ہوں اور داؤ پر یوکرین ہوگا'۔

ٹوئٹ میں ایلون مسک نے ٹوئٹ میں ولادی میر پیوٹن اور یوکرین کا نام روسی زبان میں تحریر کیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں ایلون مسک نے پورا پیغام روسی زبان میں تحریر کیا۔

اس پیغام میں انہوں نے لکھا 'کیا آپ فائٹ کے لیے متفق ہیں؟'

اس ٹوئٹ میں ایلون مسک نے روسی صدارتی محل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا۔

ان کا یہ چیلنج ٹوئٹر پر وائرل ہوگیا اور متعدد افراد نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

بعد ازاں ایک صارف کی جانب سے جب یہ کہا گیا کہ روسی صدر آسانی سے فائٹ جیت جائیں گے تو انہوں نے ایک اور پوسٹ کی۔

ان کا کہنا تھا 'اگر پیوٹن آسانی سے مغرب کو شکست دے سکتے ہیں تو پھر انہیں چیلنج قبول کرنا چاہیے، مگر وہ نہیں کریں گے'۔

خیال رہے کہ ایلون مسک یوکرین اور روس کے دریان جاری جنگ پر ٹوئٹر اور اپنی کمپنیوں کے ذریعے کافی متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے یوکرین کو اسٹار لنک اسپیس انٹرنیٹ آلات بھی فراہم کیے تھے تاکہ جنگ کے دوران انٹرنیٹ سروسز کو بحال رکھا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024