• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میسجنگ ایپ ٹیلیگرام میں متعدد اہم تبدیلیاں متعارف

شائع March 13, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

میسجنگ ایپ ٹیلیگرام نے متعدد نئے فیچرز کو متعارف کرایا ہے۔

آئی او ایس صارفین کے لیے نیا ڈاؤن لوڈ منیجر پیش کیا گیا ہے جس میں ری ڈیزائن اٹیچمنٹ مینیوز دیئے گئے ہیں جو فائلز کے ڈاؤن لوڈ اسٹیٹس اور ڈاؤن لوڈ کنٹرولز سے لیس ہوں گے۔

آئی او ایس صارفین اس نئے مینیو سے اپنے کانٹیکٹس سے بیک وقت متعدد تصاویر یا فائلز کو شیئر کرسکیں گے۔

اس نئے ڈاؤن لوڈ منیجر سے صارفین 2 جی بی تک کی فائل کو شیئر کرسکیں گے۔

اینڈرائیڈ صارفین میں سیمی ٹرانسپیرنٹ انٹرفیس ٹرانسپیرنٹ ہیڈرز کے ساتھ ہوگا جو نائٹ موڈ پر کام کرے گا۔

اسی طرح ایک نیا لائیو اسٹریمنگ فیچر بھی اس ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جس کی مدد سے ٹیلیگرام چینیلز اپنی لائیو اسٹریمز دیگر ایپس پر بھی کرسکیں گے۔

اینڈرائیڈ اور میک او ایس کے لیے ری ڈیزائن لاگ ان کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

اب ٹیلیگرام کے تمام صارفین اپنے فون نمبر کو بطور لنک شیئر کرسکیں گے۔

ٹیلیگرام کی جانب سے لنک پریویو کے فیچر کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل 2021 کے اختتام پر اس میسجنگ ایپ میں ری ایکشنز کا فیچر ایپ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

اگر آپ نے فیس بک میسنجر استعمال کرتے ہیں تو بخوبی واقف ہوں گے کہ اس فیچر کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بس فرق یہ ہے کہ آئی او ایس میں میسج کو دبا کر رکھنے پر ایموجی ری ایکشنز نظر آئیں گے جبکہ اینڈرائیڈ میں ایک بار کلک کرنے پر ایسا ہوجائے گا۔

ایک نیا فیچر اسپائلر کا تھا جس میں میسج کے اسپائلز یا انکشاف والے حصے کو سلیکٹ کرنا ہوگا جس کے بعد چیٹ میں وہ حصہ چھپ جائے گا۔

مسیجنگ ایپ میں ایک نئے ٹرانسلیٹ بٹن کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جو تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز جبکہ آئی او ایس 15 پر چلنے والی ایپل ڈیوائسز پر کام کرے گا۔

میسجز کا ترجمہ کن زبانوں میں ہوگا اس کا انحصار فون کے سافٹ ویئر پر ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024