• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ہولی وڈ اداکارہ کا مہینے میں ایک بار ’منہ‘ دھونے کا انکشاف

شائع March 11, 2022
اداکارہ کے مطابق ان کے پاس کروڑوں روپے کی میک اپ مصنوعات ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
اداکارہ کے مطابق ان کے پاس کروڑوں روپے کی میک اپ مصنوعات ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

ماضی کی مقبول اور امریکا کی ’سوئیٹ ہارٹ‘ کہلائی جانے والی 50 سالہ ہولی وڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز نے انکشاف کیا ہے کہ جس مہینے وہ دو بار ’منہ‘ دھو لیتی ہیں وہ ان کا سب سے بہترین مہینہ ہوتا ہے۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا کے بنائے گئے خوبصورتی کے معیار کو برقرار رکھنا چھوڑ دیا اور اسی وجہ سے وہ مہینے میں کبھی کبھار ہی اپنا ’منہ‘ دھوتی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق کیمرون ڈیاز نے ایک پوڈکاسٹ شو میں شوبز کو خیرباد کہنے اور 47 سال کی عمر میں والدہ بننے کے بعد کے احساسات پر بھی کھل کر باتیں کیں۔

کیمرون ڈیاز نے کم عمری میں اداکاری کی تھی اور جوانی میں انہیں امریکا کی ’سوئیٹ ہارٹ‘ بھی کہا جاتا تھا، ان کا شمار ہولی وڈ کی بولڈ اور گلیمرس اداکاراؤں میں ہوتا رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ہاں 2019 کے آخر میں پہلی بیٹی کی پیدائش سے قبل شوبز کو خیرباد کہا تھا، تاہم وہ اپنے بیانات اور دعووں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

اداکارہ نے 2015 میں خود سے 7 سال کم عمر موسیقار سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
اداکارہ نے 2015 میں خود سے 7 سال کم عمر موسیقار سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

کیمرون ڈیاز نے پوڈکاسٹ میں اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا کہ ہولی وڈ میں خوبصورتی کے معیار منفرد ہیں اور خواتین پر پرکشش دکھائی دینے کا دباؤ رہتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق بڑھتی عمر کے ساتھ ان کی نظر میں خوبصورتی کے پیمانے تبدیل ہوگئے اور اب انہیں خوبصورتی کی کوئی پرواہ نہیں، اسی وجہ سے وہ اب خود پر اتنی توجہ نہیں دیتیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشٹن کچر اور ان کی بیوی میلا کونس روزانہ نہانے پر یقین نہیں رکھتے

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ ان کے کروڑوں روپے کی میک اپ کی چیزیں موجود ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ روزانہ اپنا ’منہ‘ تک نہیں دھوتیں۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ جس مہینے دو بار ’منہ‘ دھو لیتی ہیں، وہ ان کا سب سے بہترین مہینہ ہوتا ہے۔

اداکارہ کے ہاں زائد العمری میں بچے کی پیدائش پر بھی لوگوں نے شکوک کا اظہار کیا تھا—فائل فوٹو: اے پی
اداکارہ کے ہاں زائد العمری میں بچے کی پیدائش پر بھی لوگوں نے شکوک کا اظہار کیا تھا—فائل فوٹو: اے پی

کیمرون ڈیاز نے 30 دسمبر 2019 کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں 47 سال کی عمر میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر کئی لوگ پریشان ہوگئے تھے۔

لوگوں نے اداکارہ کے ہاں زائد العمری میں بیٹی کی پیدائش پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ زائد العمری میں خواتین بانجھ پن کا شکار ہو جاتی ہیں اور اداکارہ سے اپنے ہاں بچی کی پیدائش سے متعلق مزید وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بعض خبروں کے مطابق اداکارہ نے ’سروگیسی‘ یعنی کرائے کی کوکھ (دوسری خاتون کی کوکھ) کے ذریعے بچی کی پیدائش کروائی جب کہ بعض رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے عطیہ کردہ انڈوں کی مدد سے بچی کو جنم دیا تھا۔

تاہم اداکارہ نے ان تمام افواہوں اور خبروں پر کوئی وضاحت نہیں کی تھی، جس وجہ سے ان سے متعلق افواہیں پھیلتی رہیں۔

کیمرون ڈیاز نے امریکی موسیقار بینجی مڈین سے 2015 میں شادی کی تھی جو کہ ان سے 7 سال کم عمر ہیں۔

کروڑوں روپے کی میک اپ مصنوعات ہیں مگر روزانہ منہ نہیں دھوتی، اداکارہ—فائل فوٹو: رائٹرز
کروڑوں روپے کی میک اپ مصنوعات ہیں مگر روزانہ منہ نہیں دھوتی، اداکارہ—فائل فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024