• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بلال مقصود نے اردو میں بچوں کے لیے اینیمیٹڈ نظمیں جاری کردیں

شائع March 9, 2022
لوگوں نے بلال مقصود کی کاوش کو سراہا—فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ
لوگوں نے بلال مقصود کی کاوش کو سراہا—فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

معروف گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے پاکستانی بچوں کے لیے قومی زبان اردو میں مختلف موضوعات پر اینیمیٹڈ نرسری نظموں کی ویڈیوز جاری کردیں۔

بلال مقصود نے انسٹاگرام ویڈیو میں ’نرسری رائمز‘ یعنی نظموں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بسکٹ کمپنی کے تعاون سے بچوں کے لیے اردو اور آسان زبان میں نظمیں تیار کی ہیں۔

گلوکار کے مطابق نظموں کی ویڈیوز میں جہاں آسان زبان کا استعمال کیا گیا ہے، وہیں اینیمیٹڈ ویڈیوز کے ذریعے بچوں کو گنتی سمیت دیگر چیزیں سکھائی اور سمجھائی گئی ہیں۔

ان کے مطابق مذکورہ اینیمیٹڈ ویڈیو نظمیں بنانے کا مقصد بچوں کو اردو زبان میں معیاری مواد فراہم کرنا تھا، جسے بچے آن لائن دیکھ کر کچھ سیکھ سکیں۔

بلال مقصود نے تمام نرسری نظموں کی ویڈیوز کو اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جب کہ انہوں نے فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی ویڈیوز کو شیئر کیا۔

ان کی ویڈیوز کو گلوکو بسکٹ کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا، جنہیں لوگوں نے کافی سراہا۔

بلال مقصود کی جانب سے جاری کی گئی سات اینیمیٹڈ ویڈیوز میں بچوں کو سکھانے کے لیے مختلف کہانیاں پیش کی گئی ہیں۔

ویڈیوز میں جہاں اینیمیٹڈ جانور دکھائی دیتے ہیں، وہیں پس پردہ بلال مقصود کی آواز میں شاعری سنائی دیتی ہے۔

ویڈیوز کی موسیقی بھی بچوں کی مناسبت سے پرامید اور جوشیلی رکھی گئی ہے اور لوگوں نے ان کی کاوش کو سراہا۔

تبصرے (1) بند ہیں

ٓKHAN Mar 09, 2022 03:43pm
اچھی کاوش ہے، کم از کم اس میں کسی سور (خنزیر) کو استعمال نہیں کیا گیا ہوگا۔ انگریزی یا پھر ہندوستان میں بنے 90 فی صد انیمینڈ کارٹونوں میں خنزیر کا کریکٹر موجود ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024