• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خاکی لفافے میں چھپی بوتل میں کیا تھا؟ فیروز خان نے تنقید کے بعد واضح کردیا

شائع March 8, 2022
فیروز خان نے وضاحتی ویڈیو جاری کی—اسکرین شاٹ
فیروز خان نے وضاحتی ویڈیو جاری کی—اسکرین شاٹ

جارح مزاج تصور کیے جانے والے اداکار فیروز خان نے ایک روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کسی کو وضاحت کرنے کے پابند نہیں۔

ایک روز قبل فیروز خان کی سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ بظاہر کسی پارٹی یا ہوٹل میں دوست کے ہمراہ باتیں کرتے دکھائی دیے تھے۔

ویڈیو میں فیروز خان کو خاکی لفافے میں چھپی کسی بوتل کو پیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ فیروز خان شراب نوشی کر رہے تھے۔

شراب نوشی کے الزامات کے بعد اب فیروز خان نے وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ خاکی لفافے میں چھپی بوتل میں کیا تھا؟

فیروز خان نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ وہ کسی کو اپنی ذاتی زندگی سے متعلق وضاحتیں پیش کرنے کے پابند نہیں اور لوگوں کو حقیقت معلوم ہونے سے قبل افواہیں نہیں اڑانی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: میکڈونلڈ کے عملے پر علی رحمٰن خان کے غصے کی ویڈیو وائرل

انہوں نے قدرے ناراض لہجے میں کہا کہ وہ جب اپنے دوست کے ساتھ ذاتی گفتگو میں مصروف تھے، تب ان کی ویڈیو بنا کر ان سے متعلق غلط باتیں پھیلائی گئیں۔

فیروز خان نے کہا کہ ایک تو وہ کسی کو اپنی ذاتی زندگی سے متعلق وضاحتیں پیش کرنے کے پابند نہیں، دوسرا یہ کہ لوگوں کو باتوں کے ’پتنگڑ‘ نہیں بنانے چاہئیں۔

اداکار نے ویڈیو میں خاکی لفافے میں چپھی بوتل بھی نکالی اور بتایا کہ لفافے میں نئی کولڈ ڈرنگ ’رور‘ تھی۔

مزید پڑھیں: ریسٹورنٹ ملازم سے بدتمیزی پر علی رحمٰن کی وضاحت

فیروز خان نے مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں واضح کیا کہ انہوں نے پیسوں کے عوض ویڈیو بنائی۔

فیروز خان سے قبل نومبر 2019 میں اداکار علی رحمٰن کی مکڈونلڈ کے ملازم پر غصے کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ وہ خود سے کمزور ملازم پر غصہ اتار رہے ہیں۔

بعد ازاں علی رحمٰن نے مذکورہ ویڈیو پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مذکورہ ویڈیو دراصل پروموشن کا حصہ تھی۔

ٹھیک اسی طرح فیروز خان کی ویڈیو بھی پروموشن کا حصہ تھی مگر صارفین نے اداکار پر شراب نوشی کا الزام عائد کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024