• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اقرا عزیز مشکلات برداشت کرکے بچوں کو جنم دینے پر خواتین کی معترف

شائع March 8, 2022
اداکارہ نے بچوں کو جنم دینے والی خواتین کو بہادر قرار دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے بچوں کو جنم دینے والی خواتین کو بہادر قرار دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کو جنم دے کر ماں بننے والی اداکارہ اقرا عزیز نے پہلی بار بچے کو جنم دیتے وقت خود کو پہنچنے والی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے ان تمام خواتین کی بھی تعریفیں کی ہیں جو مشکلات برداشت کرکے انسان کو اس دنیا میں لاتی ہیں۔

اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی۔

بچے کی پیدائش کے وقت اقرا عزیز نے شوبز کی مصروفیات سے وقفہ لیا تھا اور انہوں نے بیٹے کی پیدائش سے پہلے اور بعد ازاں تقریبا 8 ماہ تک خود کو گھر تک محدود رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اب کچھ عرصے سے اقرا عزیز ایوارڈز شو سمیت دیگر پروگراموں میں دکھائی دیتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے بچے کو جنم دیتے وقت خود کو پہنچنے والی مشکلات سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی تھی، جس پر ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

اقرا عزیز نے کچھ دن قبل انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹے کبیر حسین کے وقت اپنے آپریشن ’سیزر‘ یا (سی سیکشن) کے بعد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا تھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں سیزر کی وجہ سے اپنے جسم پر پڑنے والے زخموں کے نشانات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس قدر انہوں نے تکالیف برداشت کرکے بیٹے کو جنم دیا۔

اقرا عزیز نے لکھا کہ اب تک انہوں نے کبیر کو جنم دیتے وقت پہنچنے والی تکالیف کا اس لیے ذکر نہیں کیا، کیوں کہ ہمارے معاشرہ ایسی باتیں کرنے پر اس شخص کے کردار پر بات کرنے لگتا ہے۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین مزید چار سے پانچ بچوں کے خواہشمند

ساتھ ہی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ کسی حد تک پہلے وہ بھی ایسی ہی سوچ کی مالک تھیں۔

اقرا عزیز نے لکھا کہ تکالیف پہنچنے کے باوجود انہیں بچے کو جنم دینا اچھا لگا، انہیں ایک انسان کو دنیا میں لانے پر حوصلہ ملا اور انہیں مذکورہ عمل سے محبت ہے۔

اداکارہ نے ساتھ ہی پوسٹ میں ان تمام خواتین کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں بہادر قرار دیا جو بچوں کی پیدائش کے وقت ’سیرز‘ سمیت دیگر طرح کے آپریشن یا طبی پیچیدگیوں سے گزرتی ہیں۔

انہوں نے وہ تمام خواتین تعریف کے لائق ہیں جو درد برداشت کرکے انسان کو دنیا میں لاتی ہیں اور یہ عمل ایسے افراد کی باتوں کا جواب بھی ہے جو یہ کہتے ہیں کہ خواتین کچھ نہیں کر سکتیں۔

اقرا عزیز کی مذکورہ پوسٹ کو ان کے شوہر یاسر حسین نے بھی اسٹوری میں شیئر کیا اور انہوں نے بھی ان تمام خواتین کو بہادر قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں جو بچوں کی پیدائش کے وقت تکالیف سے گزرتی ہیں۔

اقرا عزیز کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور ساتھ ہی کہا کہ عام طور پر پاکستان میں اب زیادہ تر خواتین سیزر کے ذریعے ہی بچوں کو جنم دیتی ہیں، کیوں کہ ہسپتال والے پہلے ہی کیس کو پیچیدہ بتا رہے ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024