• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اجنبی خاتون نے میرے بال چھُوکر میرا دن خراب کردیا، اشنا شاہ

شائع March 8, 2022 اپ ڈیٹ March 9, 2022
اداکارہ کے مطابق خاتون ان کے چہرے کو چھُوتیں تو ان کا دن خراب ہوجاتا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق خاتون ان کے چہرے کو چھُوتیں تو ان کا دن خراب ہوجاتا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ اشنا شاہ نے حال ہی میں ایک شاپنگ مال میں اپنے ساتھ ہونے والے ایک نامناسب واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اجنبی خاتون نے ان سے ملنے کے ان کے بالوں کو چھُوا جس سے ان کا پورا دن خراب ہوگیا۔

اداکارہ نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں شاپنگ مال کا نام لیے بغیر بتایا کہ حال ہی میں ایک شاپنگ مال میں ایک انجان خاتون نے ان کے نہ چاہنے کے باوجود ان کے بالوں کو چھُوا، جس سے ان کا پورا دن خراب ہوگیا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگر مذکورہ آنٹی ان کے چہرے کو چھُوتیں تو یقینی طور پر ان کا پورا ہفتہ خراب ہوجاتا۔

یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ کو ڈیلیوری بوائے کے ساتھ نامناسب رویے پر تنقید کا سامنا

اشنا شاہ نے سوال کیا کہ کسی بھی اجنی کی جانب سے ایسا رویہ اختیار کرنا ’بدتمیزی‘ نہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یا یہ صرف ان کا خیال ہے؟

اشنا شاہ کی ٹوئٹ پر متعدد افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا کہ کسی بھی اجنبی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی بھی معروف شخصیت کے جسم کو ان کی اجازت اور مرضی کے بغیر چھُوئے۔

صحافی آمنہ عیسانی نے اشنا شاہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ اجنبی لوگوں کی جانب سے ایسا کرنا کسی کی ذاتی جگہ پر تجاوزات قائم کرنے کے مترادف ہے اور انہیں بھی ایسے لوگوں سے نفرت ہے جو ان کا چہرہ چھوتے ہیں۔

ایک صارف نے ان کی ٹوئٹ پر کمنٹ کیا کہ دیسی لوگ کبھی بھی نہیں سمجھ پاتے اور نہ ہی وہ دوسرے لوگوں کی ذات یا پرائیویسی سے متعلق سمجھ پاتے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ جب کوئی معروف شخصیت لوگوں کے سامنے آجاتی ہے تو وہ ایسا ہی کرتے ہیں اور دوسری بات یہ کہ ایسے لوگوں کا اس طرح کی معلومات بھی نہیں ہوتی کہ کس شخص کی پرائیویسی کیا ہے؟

ایک شخص نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر کمنٹ کیا کہ انہوں نے اجنبی خاتون کے لیے ’آنٹی‘ کا لفظ استعمال کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ضعیف العمر ہوں گی اور مشرقی روایات کے مطابق یہ عام بات ہے کہ کوئی زائد العمر شخص کسی نوجوان کے بال، چہرے اور ماتھے کو چومے اور ہاتھ لگائے، کیوں کہ یہ سب اس سے پیار کرنے اور دعائیں دینے کا اظہار ہے۔

ایک مداح نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر سخت کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈراموں میں انہیں 100 غیر مرد چھوتے ہیں، تب انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن جب ایک زائد العمر خاتون نے پیار دینے کے لیے انہیں چھُوا تو انہیں مسئلہ ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024