• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع March 7, 2022

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کروڑوں افراد ہارر فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں حالانکہ ان کو دیکھتے ہوئے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔

ویسے تو بہترین ہارر فلموں کی کمی نہیں مگر ہم نے ایسی فلموں کا انتخاب کیا ہے جو بہت وحشت ناک اور آپ کو خوفزدہ کرنے پر مجبور کردیتی ہیں۔

اور اچھی بات یہ ہے کہ یہ فلمیں اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس پر دستیاب بھی ہیں۔

تو آئیے دیکھیں آپ کو یہ فہرست کس حد تک پسند آتی ہے۔

را (Raw)، 2016

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

2016 میں اس فلم کو جب ایک فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کے لیے پیش کیا گیا تو اسے دیکھنے کے دوران متعدد افراد خوفناک مناظر کو برداشت نہ کرسکے اور بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد ایمبولینس میں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

2017 میں اس فرانسیسی فلم کو ریلیز کیا گیا، جس کی کہانی ایک سبزی خور طالبہ کے گرد گھومتی ہے جو بتدریج گوشت کی دیوانی ہوتی ہے اور وہ گوشت بھی کسی جانور کا انسانوں کا ہوتا ہے۔

اس گوشت خوری کے مناظر کچھ اتنے حقیقی انداز سے فلمائے گئے ہیں کہ کمزور دل افراد کے لیے برداشت کرنا ممکن نہیں۔

ہز ہاؤس، (His House)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ خانہ جنگی کے شکار ملک جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی کہانی ہے جو ایک برطانوی قصبے میں نئی زندگی کا آغاز کرتا ہے۔

مگر انہیں وہاں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ وہ نہیں بلکہ ان کا نیا گھر ہوتا ہے جو آسیب زدہ ہوتا ہے۔

مگر وہ وہاں سے جا بھی نہیں سکتے کیونکہ برطانیہ میں سیاسی پناہ کے خواہشمند افراد کو سخت پابندیوں کا سامنا ہوتا ہے۔

دی ایگزارسسٹ 1973، (The Exorcist)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ہارر فلموں کے شوقین افراد نے اس کو ضرور دیکھ رکھا ہوگا جسے ولیم فرائیڈکن نے ڈائریکٹ کیا اور یہ اس کی کہانی اسی نام سے شائع ہونے والے ناول پر مبنی تھی۔

جس میں ایک لڑکی پر کسی آسیب کے قبضے کے بعد اس کی ماں کی جانب سے دو افراد کی مدد سے اسے بچانے کی کوششوں کا احوال بیان کیا گیا ہے۔

جب یہ فلم ریلیز ہوئی تھی تو اسے دیکھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں تھی کیونکہ بیشتر افراد لطف اندوز ہونے کی بجائے دہشت زدہ ہوکر سنیما گھروں سے باہر بھاگ جاتے تھے جبکہ کئی افراد تو باہر نکلتے ہوئے بے ہوش بھی ہوگئے۔

اور ہاں یہ فلم اتنی اچھی تھی کہ یہ آسکر ایوارڈز کی بہترین فلم کی کیٹیگری میں نامزدگی پانے والی پہلی ہارر فلم بھی تھی۔

دی کلنگ آف اے سیکرڈ ڈیئر 2017,(The Killing of a Sacred Deer)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم کی کہانی ایک سولہ سالہ نوجوان اور ایک کامیاب سرجن کے گرد گھومتی ہے، نوجوان کا باپ آپریشن ٹیبل میں دم توڑ دیتا ہے جس کے بعد سے ان دونوں کے درمیان ایک گہرا تعلق بننے لگتا ہے۔

وہ سرجن کے خاندان کے قریب بھی ہوجاتا ہے، مگر آغاز سے ہی سولہ سالہ نوجوان کے اندر ایک عجیب سے احساس طاری ہوتا ہے اور پھر معاملات پراسرار رخ اختیار کرلیتے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے سرجن کو ایک بہت بڑی قربانی کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔

اس وقت احساس ہوتا ہے کہ یہ کوئی تھرلر فلم نہیں بلکہ ایک ہارر فلم ہے، جسے دیکھتے ہوئے ٹھنڈے پسینے بھی چھوٹ سکتے ہیں۔

اٹ فالوز 2014، (It Follows)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسی انیس سالہ لڑکی کی کہانی ہے جو ایک نوجوان سے تعلق کے بعد عجیب مسئلے کا شکار ہوجاتی ہے۔

یعنی ایک پراسرار اور ماورائی طاقت اس کا پیچھا کرنے لگتی ہے، اسے عجیب و غریب چیزیں نظر آتی ہیں اور اس بوجھ سے نکلنے کے لیے وہ راہ تلاش کررہی ہوتی ہے تاکہ وہ زندگی کو خوفناک خواب سے باہر نکال سکے۔

اس کا کوئی دوست بھی اس پر اس وقت تک یقین نہیں کرتا جب تک وہ پراسرار مخلوق لوگوں کو مارنے نہیں لگتی اور پھر وہ مل کر اپنی دوست کے دفاع کی کوشش کرتے ہیں۔

گریملنز 1984 (Gremlins)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک کامیڈی/ ہارر فلم ہے جس کے 3 حصے ریلیز ہوئے مگر پہلا ہی دیکھنے کے قابل ہے۔

اس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان کو اس کا باپ چین سے ایک پالتو جانور منگوا کر دیتا ہے جس کو پالنے کے لیے 3 ہدایات پر عمل کرنا ضروری تھا۔

مگر جب ان ہدایات پر عمل نہیں کیا جاتا تو عفریتوں کا ایک جھنڈ متحرک ہوجاتا ہے۔

دی پلیٹ فارم 2019، (The Platform)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ اسپین کی ایک ہارر فلم ہے جس کی کہانی منفرد اور دنگ کردینے والی ہے۔

یہ ایک ایسے جیل کے ٹاور کے گرد گھومنے والی کہانی ہے جہاں سے قیدیوں کو ایک پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف منازل پر کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

ان کے پاس کھانے کے لیے صرف 2 منٹ ہوتے ہیں اور قیدیوں کو بقا کے لیے غیرانسانی لڑائی کا سامنا ہوتا ہے۔

دی نائٹ انگیل 2018، (The Nightingale)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک جوان قیدی خاتون کی کہانی ہے جو آسٹریلیا کے علاقے تسمانیہ میں ایک برطانوی افسر اور اس کے ماتحتوں سے اپنے خاندان کا انتقام لینے کے لیے اس کا پیچھا کرتی ہے۔

1800 کے زمانے کی اس کہانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ حقیقی ہے، اس میں عفریت یا آسیب تو نہیں مگر لوگوں پر تشدد کو بہت دہشتناک انداز سے دکھایا گیا ہے۔

کریپ 2014، (Creep)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک ویڈیو گرافر کی کہانی ہے جو ایک آن لائن اشتہار کو دیکھ کر ایک دور دراز کے قصبے میں ایک دم توڑتے شخص کا آخری پیغام ریکارڈ کرنے جاتا ہے۔

مگر وہاں وہ اس شخص کے عجیب رویے کو محسوس کرتا ہے تو اس کے ارادوں پر شک ہوتا ہے۔

جب وہ واپس جانا چاہتا ہے تو چابیاں نہیں ملتی اور اسے ایک عجیب فون کال آتی ہے کہ تو اس پر انکشاف ہوتا ہے کہ جس کے پاس وہ آیا تھا وہ کچھ اور ہی ہے۔

دی برلن سینڈروم 2017، (The Berlin Syndrome)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

برلن میں تعطیلات منانے والی ایک آسٹریلین فوٹو جرنلسٹ کی ملاقات وہاں ایک شخص سے ہوتی ہے اور بظاہر رومان کا آغاز ہوتا ہے۔

مگر یہ تعلق اچانک غیرمتوقع موڑ لیتا ہے اور صبح فوٹو جرنلسٹ کی آنکھ کھلتی ہے تو وہ ایک اپارٹمنٹ میں خود کو قید پاتی ہے۔

درحقیقت اس شخص کا فوٹو جرنلسٹ کو ہمیشہ کے لیے قید کرنے کا ارادہ ہوتا ہے پھر آگے کیا ہوتا ہے وہ آپ کو فلم دیکھ کر ہی معلوم ہوگا۔

دی کال 2020، (The Call)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ جنوبی کوریا کی ذہن گھما دینے والی فلم ہے جو ایک فون کال کے گرد گھومتی ہے۔

مگر یہ فون کال کوئی عام نہیں ہوتی بلکہ 28 سالہ سیو یون کو اپنے بچپن کے گھر میں ایک چھپا ہوا فون ملتا ہے اور وہ بجنے لگتا ہے۔

اور جو کال کررہا ہوتا ہے وہ اس گھر میں 20 سال قبل رہتا تھا، پھر ماضی اور حال کے درمیان بلی چوہے کے کھیل کا آغاز ہوتا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

انڈر دی شیڈو 2016، (Under The Shadow)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک ایرانی فلم ہے جس میں بظاہر ہارر تو کچھ بھی نہیں بلکہ یہ اسی کی دہائی کے بعد کے جنگ زدہ تہران میں مقیم ایک ماں اور بیٹی کی کہانی ہے۔

جن کو ایک پراسرار عفریت کا سامنا ہوتا ہے جو ان کے گھر میں انہیں شکار کررہا ہوتا ہے۔

1922 (2017)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ اسٹیفن کنگ کے ایک ناول پر مبنی ہارر فلم ہے جس میں ایک کاشتکار کو دکھایا گیا ہے جو دولت کے لیے اپنی بیوی کو قتل کرنے کی سازش کرتا ہے۔

اس سازش کے لیے وہ اپنے بیٹے کو بھی قائل کرلیتا ہے پھر ان کو جن نتائج کا سامنا ہوتا ہے وہ دل دہلا دینے والے ہوتے ہیں۔

جب وہ قتل کردیتے ہیں تو عجیب اور ماورائی واقعات کا آٖغاز ہوجاتا ہے۔

کیم 2018، (Cam)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک ویب کیم ماڈل کی کہانی ہے جو دنیا میں بہت کچھ کرنا چاہتی ہے مگر ایک دن بیدار ہونے پر انکشاف ہوتا ہے کہ اس کے شو پر اس کی جیسی ہی لڑکی نے قبضہ کرلیا ہے۔

ٹیکنالوجی کے خطرے کے گرد گھومتی یہ منفرد فلم دیکھنے کے لائق ہے۔