• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

دنیا میں پاکستانی موسیقی سننے میں 200 فیصد اضافہ ہوا، اسپاٹی فائے

شائع February 25, 2022
عاطف اسلم کو سب سے زیادہ سنا گیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عاطف اسلم کو سب سے زیادہ سنا گیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ میوزک ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ نے پاکستان میں اپنی سروس کو ایک سال مکمل ہونے پر اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستانی موسیقی سننے میں 223 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

’اسپاٹی فائے‘ نے 25 فروری 2021 کو پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز کیا تھا اور تب سے اب تک وہاں پر درجنوں گلوکاروں و موسیقاروں نے اپنی موسیقی متعارف کرائی ہے۔

اپنی سروس کو ایک سال مکمل ہونے پر ’اسپاٹی فائے‘ نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران گلوکاروں نے 19 ہزار 590 گانے ویب سائٹ پر جاری کیے۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر سنے جانے میں 223 فیصد اضافہ دیکھا گیا جب کہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور جرمنی میں پاکستانی موسیقی کو سننے میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

’اسپاٹی فائے‘ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی فوک موسیقی کو سنے جانے میں بھی حیران کن اضافہ ہوا اور مجموعی اضافہ 150 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستانی فوک موسیقی کو امریکا میں سنے جانے میں بھی 11 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹریمنگ ویب سائٹ کےمطابق پاکستانی ہپ ہاپ موسیقی کو سننے میں بھی اچھا خاصا اضافہ دیکھنے میں اور مجموعی طور پر لوکل ہپ ہاپ موسیقی کو سب سے زیادہ پاکستان سے باہر سنا گیا۔

’اسپاٹی فائے‘ نے ویب سائٹ پر سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکاروں کی فہرست بھی جاری کی اور بتایا کہ عاطف اسلم پہلے نمبر پر رہے، جنہیں عالمی سطح پر سب سے زیادہ سنا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کے گانے ’کدی تے ہنس بول، جینا جینا اور تیرے سنگ یارا‘ ویب سائٹ پر سب سے زیادہ سنے جانے والے گانوں میں بھی شامل رہے۔

’اسپاٹی فائے‘ پر دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکار راحت فتح علی خان رہے، تیسرے نمبر پر استاد نصرت فتح علی خان، چوتھے نمبر پر مومنہ مستحسن جب کہ پانچویں نمبر پر بلال سعید رہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024