• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ملتان سلطانز کے اہم بلے باز ٹم ڈیوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

شائع February 23, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق ہونے والی  پی سی آر ٹیسٹنگ میں ٹم ڈیوڈ کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا— فائل فوٹو/ پی ایس ایل
ذرائع کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق ہونے والی پی سی آر ٹیسٹنگ میں ٹم ڈیوڈ کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا— فائل فوٹو/ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے سے قبل ملتان سلطانز کی جانب سے عمدہ کارکردگی دکھانے والے ٹم ڈیوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ملتان سلطانز کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ٹم ڈیوڈ کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق ہونے والی پی سی آر ٹیسٹنگ میں ٹم ڈیوڈ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے آغاز سے قبل وسیم اکرم، وہاب ریاض اور حیدر علی بھی کورونا میں مبتلا

گزشتہ روز 2 کمنٹیٹرز ڈینی موریسن اور عروج ممتاز کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل پشاور زلمی کے کھلاڑی سہیل خان، بین کٹنگ، عثمان قادر اور بیٹنگ کنسلٹنٹ ہاشم آملا بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں آئسولیٹ کردیا گیا۔

3 روز قبل ملتان سلطانز کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا کوالیفائر میچ آج دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا اور فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل: بروک کی شاندار سنچری، قلندرز کےہاتھوں یونائیٹڈ کو 66 رنز سے شکست

الیمینیٹر وَن میں کل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ 25 فروری کو الیمینیٹر ٹو کے ذریعے ہوگا جس میں کوالیفائر میچ میں ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر ون میں شکست کھانے والی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں اور فتح حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اب تک 10 میں سے 9 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ یہ بھی ایک دلچسپ پہلو ہے کہ ملتان سلطانز کو لیگ کے واحد میچ میں شکست دینے والی ٹیم لاہور قلندرز ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: کنگز کو بالآخر جیت مل گئی، قلندرز کو 22 رنز سے شکست

لاہور قلندرز 10 میں سے 6 میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسر نمبر پر ہے۔

پشاور زلمی 10 میں سے 6 میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 10 میں سے 4 میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں لیگ سے باہر ہوچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024