• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

آریان خان شوبز میں انٹری دینے کو تیار

شائع February 22, 2022
آریان خان ابھی اسکرپٹس پر کام کر رہے ہیں، رپورٹ—فائل فوٹو: پنک ولا
آریان خان ابھی اسکرپٹس پر کام کر رہے ہیں، رپورٹ—فائل فوٹو: پنک ولا

گزشتہ برس منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کی وجہ سے گرفتاری کے باعث خبروں کی زینت رہنے والے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حوالے سے خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی شوبز میں انٹری دیں گے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حوالے سے گزشتہ چند سال سے چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ جلد ہی شوبز میں انٹری دیں گے۔

تاہم شاہ رخ خان ماضی میں بتا چکے ہیں کہ ان کے بیٹے کو اداکاری کے بجائے فلم سازی کا شوق ہے اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ آریان خان ویب سیریز اور فیچر فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ نے اپنی خصوصی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آریان خان فیچر فلم اور ویب سیریز بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ آریان خان ’ایمازون پرائم‘ کے لیے ویب سیریز جب کہ والد کی فلم پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلی‘ کے لیے فیچر فلم بنائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریان خان مشکل حالات میں زندگی گزارنے والے کرداروں پر مبنی ویب سیریز بنائیں گے جب کہ وہ منفرد کہانی پر فیچر فلم بھی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا بیٹا آریان منشیات کیس میں گرفتار

اس وقت آریان خان ریڈ چلی فلم کے لکھاری بلال صدیقی کے ہمراہ فلم اور ویب سیریز کے لیے اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں اور ابھی فوری طور پر کہنا قبل از وقت ہے کہ کب تک آریان خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم یا ویب سیریز ریلیز ہوگی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک آریان خان کی جانب سے ویب سیریز یا فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی شوبز میں انٹری کی تصدیق پہلے ہی ہو چکی ہے، وہ زویا اختر کی جانب سے بنائی جانے والی ویب سیریز سے اداکاری کا آغاز کریں گی۔

چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر آریان خان کی فلم یا ویب سیریز میں ان کی بہن سہانا خان بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی، تاہم اس حوالے سے بھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ممکنہ طور پر آریان خان کی فلم یا ویب سیریز میں بہن سہانا خان بھی کام کرتی دکھائی دیں گی—فائل فوٹو: فیس بک
ممکنہ طور پر آریان خان کی فلم یا ویب سیریز میں بہن سہانا خان بھی کام کرتی دکھائی دیں گی—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024