• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر نے کورٹ میرج بھی کرلی

شائع February 22, 2022
دونوں نے 22 فروری کو شادی رجسٹرڈ کروائی—فوٹو: این ڈی ٹی وی
دونوں نے 22 فروری کو شادی رجسٹرڈ کروائی—فوٹو: این ڈی ٹی وی

بولی وڈ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار فرحان اختر اور ماڈل و اداکارہ شبانی ڈنڈیکر نے شادی کے دو دن بعد عدالت میں بھی شادی کو رجسٹرڈ کروالیا۔

فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر نے 19 فروری کی دوپہر کو ریاست مہارا شٹر کے شہر ممبئی میں شادی کی تھی، جنہوں نے 21 فروری کو عدالت میں اپنی شادی کو رجسٹرڈ کروایا۔

’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) کے مطابق شبانی ڈنڈیکر اور فرحاں اختر نے ممبئی کی مقامی عدالت میں شادی کی رجسٹریشن کے بعد اپنی رہائش گاہ پر مٹھائی بھی تقسیم کی۔

دونوں کا تعلق مختلف مذاہب ہے، جس وجہ سے انہیں بھارتی کے خصوصی میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی کو عدالت میں رجسٹرڈ کروانا پڑا۔

شادی کو رجسٹرڈ کروانے کے بعد دونوں نے ممبئی کے علاقے کھنڈالا میں اپنی رہائش گاہ پر شوبز شخصیات، رشتے داروں اور دوستوں میں مٹھائی تقسیم کی۔

دونوں نے دوستوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی—فوٹو: این ڈی ٹی وی
دونوں نے دوستوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی—فوٹو: این ڈی ٹی وی

اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے بھی بتایا کہ دونوں نے رشتے داروں اور دوستوں کے سامنے شادی کرنے کے دو دن بعد 21 فروری کو عدالت میں شادی کی رجسٹریشن کروائی۔

شادی رجسٹریشن کے موقع پر دونوں نے گلابی رنگ کا لباس پہنا، جس کے بعد دونوں نے رشتے داروں اور دوستوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

میڈیا ورکرز میں بھی مٹھائی تقسیم کی گئی—فوٹو: این ڈی ٹی وی
میڈیا ورکرز میں بھی مٹھائی تقسیم کی گئی—فوٹو: این ڈی ٹی وی

خیال کیا جا رہا ہے کہ عدالت میں شادی کی رجسٹریشن کے بعد ممکنہ طور پر دونوں دکھاوے کی خاطر ہندو رسومات کے تحت بھی شادی کریں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

دونوں کی شادی کی تقریبات 17 فروری کو شروع ہوئی تھیں اور ان کی شادی تقریبات میں ریتیک روشن، امریتا اروڑا اور ریا چکربورتی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

یہ شبانی ڈنڈیکر کی پہلی جب کہ فرحان اختر کی دوسری شادی ہے، دونوں کے درمیان گزشتہ 5 سال سے تعلقات تھے۔

شبانی ڈنڈیکر سے قبل فرحان اختر نے سال 2000 میں ہیئر اسٹالسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور ان سے انہیں 2 بچیاں بھی ہیں، ان کے درمیان شادی کے 16 سال بعد 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

دونوں نے 19 فروری کو شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 19 فروری کو شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024