• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سید مہربان علی شمسی علم و ادب اکیڈمی پاکستان

شائع February 24, 2022

سید مہربان علی شمسی علم و ادب اکیڈمی پاکستان کی جانب سے ٹنڈو محمد خان کے لیجنڈز ، فنکار ، نعت خواں ، آرٹسٹس سمیت دیگر باصلاحیت لوگوں کو کارہائے نمایاں سر انجام دینے پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

15 فروری 2022 بمطابق 13 رجب سید مہربان علی شمسی علم و ادب اکیڈمی پاکستان کی جانب سے لیجنڈز آف ٹنڈو محمد خان کے عنوان سے ایک ایوارڈ کی پر وقار تقریب ستی جتی بی بی بادشاہ زادی رحمتہ اللہ علیہا درگاه کے احاطے میں واقع مہربان چوک ٹنڈو محمد خان میں ہوئی جس میں ٹنڈو محمد خان کے مختلف شعبوں اور کسی نہ کسی کارکردگی کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بلا رنگ و نسل عقیدہ اور تفاوت کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

سماجی خدمات کے بدولت ٹنڈو محمد خان کے تالپر خاندان کے چشم و چراغ ہر دل عزیز میر کاظم رضا تالپر کو 2022 ایوارڈ دیا گیا، مصوری کے اعزاز میں نوجوان مصور کار بابر عظیمی جنہوں نے مصوری اور آرٹ کے زریعے اپنی سندھ دھرتی کا نام روشن کیا، بہترین مصوری کے لیے انہیں لیجنڈ آف ٹنڈو محمد خان کے طور پر شاندار کارکردگی پر 2022 کے شیلڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سندھ کے مشہور لوک سنگر (صوفی) "بیجل سندھی" کو قومی لوک سنگر (صوفی) کے طور پر لیجنڈ آف ٹنڈو محمد خان ایوارڈ 2022 کی ٹرافی دی گئی۔

ٹنڈو محمد خان کے بزرگ نعت خواں احمد بلاولی کو لیجیڈ آف ٹنڈو محمد خان کے طور پر ایوارڈ شیلڈ 2022 سے نوازا گیا۔

ٹنڈو محمد خان میں سندھ کے روایتی تحفے اجرک سازی جس کے فن کو نئی جدت دے کر متعارف کرنے والی شخصیت بھلیڈنو سومرو بعد از مرگ لیجنڈ ٹرافی 2022 بھلیڈنو سومرو کے بیٹے فرزند فیاض علی سومرو کو دی گئی۔

ٹنڈو محمد خان ضلع کی تاریخ پر کتاب لکھنے والے در محمد بھٹی صاحب کو لیجنڈ آف ٹنڈو محمد خان کے محقق اور تاریخ دان کے طور پر ایوارڈ ٹرافی 2022 دی گئی۔ اور ٹنڈو محمد خان کے بہترین استاد کے طور پر 2022 کا ایوارڈ سر محمد شاہ بخاری کو دیا گیا۔

ٹندو محمد خان میں اپنی بہترین صحافتی ذمہ داریوں کی بدولت کے ٹی این کے ڈسٹرکٹ رپورٹر حاجی غلام نبی کیریو کو لیجنڈ آف ٹنڈو محمد خان کے طور پر ایوارڈ شیلڈ 2022 سے نوازا گیا۔ سیاسی اور سماجی خدمات کے اعزاز میں جناب "جان محمد بھٹی" صاحب کو لیجنڈ آف ٹنڈو محمد خان کے طور پر ایوارڈ شیلڈ 2022 سے نوازا گیا۔ ٹنڈو محمد خان کے معروف نعت خواں استاد وحید کو لیجنڈ آف ٹنڈو محمد خان ایوارڈ شیلڈ 2022 سے نوازا گیا۔ سید اعجاز حسین شاہ کو بھی سیاسی و سماجی خدمات کی بدولت لیجنڈ آف ٹنڈو محمد خان ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا ان کی غیرموجودگی میں سید سلال شاہ کو ان کا ایوارڈ بطور امانت دیا گیا۔ ٹنڈو محمد خان کے مشہور نعت خواں امین جسکانی کو بھی ٹنڈو محمد خان کے بہترین نعت خوانی کی بدولت لیجنڈ آف ٹنڈو محمد خان ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ہند سندھ میں نامور ٹنڈو محمد خان کے نونہال ادب میں کارکردگی دکھانے کی بدولت محترم ایاز پاٹولی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ٹنڈو محمد خان ایوارڈ شیلڈ سے نوازا گیا، جیسا کہ ایاز پاٹولی صاحب کافی عرصے سے بیمار ہیں اور بیماری کے باعث صاحب فراش ہیں، ایاز پاٹولی کی غیر موجودگی کی وجہ سے ان کے خاندان کے ایک فرد جو محفل میں شریک تھے انہیں بطور امانت ایوارڈ دیا گیا۔

باڈی بلڈنگ کے شعبے میں مسٹر پاکستان کا اعزاز حاصل کرکے سندھ دھرتی اور اپنے شہر ٹنڈو محمد خان کا نام روشن کرنے والے استاد فرید قمبرانی کو لیجنڈ آف ٹنڈو محمد خان کے طور پر ایوارڈ شیلڈ 2022 کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ٹنڈو محمد خان کے بہترین لوک سنگر (صوفی) استاد مٹھو کچھی کے پوتے لوک سنگر استاد خدا بخش کچھی کو بھی لوک سنگر کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے کی بدولت لیجینڈ آف ٹنڈو محمد خان ایوارڈ شیلڈ 2022 سے نوازا گیا۔

اس موقع پر کربلا کے شہداء کی شان میں نوحہ خواں استاد امین قمبرانی کو بھی ثنا خواں امام مظلوم بہترین نوحہ خواں لیجنڈ آف ٹنڈو محمد خان کے طور ایوارڈ شیلڈ 2022 کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ٹنڈو محمد خان کے دو نامور ایک ڈھولک نواز اور ایک شہنائی نواز استاد بصر فقیر اور استاد صادق فقیر کو بھی لیجینڈ آف ٹنڈو محمد خان کے طور پر ایوارڈ شیلڈ 2022 دی گئی.

ٹنڈو محمد خان شہر کے بہترین شاعر اور ادبی شخصیت اور سندھی ادب سندھی زبان کے خدمت گار نثاراحمد ناز کو بہترین کارکردگی دکھانے کی بدولت لیجنڈ آف ٹنڈو محمد خان کے طور پر ایوارڈ شیلڈ 2022 سے نوازا گیا۔

ایوارڈ تقریب کی دلچسپ بات یہ تھی کہ ہر ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیت کو ایوارڈ شیلڈ کے ساتھ انتہائی خوشی سے سندھ کا روایتی خوبصورت تحفہ اجرک پہنایا گیا۔

تقریب کے اختتام کے موقع پر سید مہربان علی علم و ادب اکیڈمی پاکستان کے نوجوان چیئرمین سید مہربان علی شاہ شمسی نے اپنے خطاب میں کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک غریب گھاس بیچنے والے مزدور کی اولاد ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں سندھ کے خوبصورت شہر ٹنڈو محمد خان کا بیٹا ہوں، میرا سارا خاندان شہر ٹنڈو محمد خان کا رہنے والا ہے اگر مجھے محنت مشقت سے اور میرے والدین کی دعاؤں سے اللہ پاک نے مجھے نوازا ہے تو یہ میرے فرض میں شامل ہونا چاہیے کہ میں اپنے شہر ٹنڈو محمد خان کے لوگوں سمیت اپنی سندھ کے لوگوں کی انسانیت کے ناطے خدمت کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سندھی ہوں میرے والدین سندھی ہیں میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ میرے کسی غلط عمل سے سندھ دھرتی اور میرے شہر ٹنڈو محمد خان کی شان مان یک جہتی اور اتحاد پر کوئی انگلی اٹھائے، اگر میں نے اپنے شہر ٹنڈو محمد خان کے ایک ٹکڑے کو غریب مفلس و نادار لوگوں کی خدمت کے لیے آباد کیا ہے تو یہ میری تعمیری سرگرمی ہے۔

سید مہربان علی شاہ شمسی نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ہماری علم و ادب اکیڈمی پاکستان کے ورکر کمیٹی کے لوگوں کی جانب سے ایوارڈ نامزدگی کرنے میں کچھ غلطیاں ہوگئی ہوں کیونکہ اکثر ایسے فیصلوں میں غلطیاں سرزد ہونا فطری عمل ہے، اس کے ساتھ مجھے فخر ہے کہ میرے شہر ٹنڈو محمد خان کے محترم علمی ادبی لوگ، فنکار، آرٹسٹ اور فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والی اہل شخصیات کو لیجینڈ آف ٹنڈو محمد خان ایوارڈ شیلڈ دے کر ان کی پُرخلوص حوصلہ اور ہمت افزائی کی گئی۔

اس سے قبل شاندار ایوارڈ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم، قصیدہ مولا علی شیر خدا علیہ السلام اور لطیف سرکار کی بیت سے کی گئی۔ اس کے بعد سید محمد حسین جعفری ایڈووکیٹ نے استقبالیہ پیش کیا اور اکیڈمی کی جانب سے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس تقریب کی نظامت کے فرائض بہت خوبصورت طریقے سے سید ممتاز شاہ بخاری نے سر انجام دئیے۔

تقریب میں شریک مہمانوں کو نیاز بھی پیش کی گئی، اسی طرح یہ پروقار ایوارڈ تقریب دوپہر 12 بجے سے لے کر تقریباً شام 4.30 بجے اپنے اختتام کو پہنچی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024