• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’دوبارہ‘ کی ریٹنگ بتاتی ہے کہ لوگ غیر روایتی کہانیاں دیکھنا چاہتے ہیں، حدیقہ کیانی

شائع February 18, 2022
ڈرامے کی تقریبا 20 قسطیں نشر ہو چکی ہیں—پرومو فوٹو
ڈرامے کی تقریبا 20 قسطیں نشر ہو چکی ہیں—پرومو فوٹو

گلوکاری سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے والی حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ ان کے نشر کیے جانے والے ڈرامے ’دوبارہ‘ کی بہت بڑی ریٹنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ غیر روایتی کہانیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔

حدیقہ کیانی کے ڈرامے ’دوبارہ‘ کو ہم ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے، جس کی 20 کے قریب قسطیں نشر کی جا چکی ہیں اور ڈرامے کی کہانی تقریبا سامنے آ چکی ہے۔

مذکورہ ڈرامے کی کہانی ثروت نذیر نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات دانش نواز نے دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلال عباس خان، حدیقہ کیانی کے ساتھ اداکاری کیلئے تیار

ڈرامے میں حدیقہ کیانی کے علاوہ بلال عباس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جن کی عمروں میں بہت بڑا فرق ہونے کے باوجود دونوں کے رومانوی جوڑی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

ڈرامے میں حدیقہ کیانی کے شوہر کا انتقال ہو جاتا ہے، جس کے کئی سال بعد وہ خود سے کم عمر لڑکے سے عشق ہوجانے پر ان سے شادی رچاتی ہیں۔

ڈرامے میں دیگر سماجی فرسودہ مسائل کو بھی دکھایا گیا ہے اور اسے کہانی کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے۔

حدیقہ کیانی نے ڈرامے کی مقبولیت کے بعد حال ہی میں انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’دوبارہ‘ کی مقبولیت سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ غیر روایتی کہانیوں پر مبنے ڈرامے دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

مزید پڑھیں: بلال عباس اور حدیقہ کیانی کے ڈرامے 'دوبارہ' کا ٹیزر ریلیز

اداکارہ نے ڈرامے کے اپنے مناظر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’دوبارہ‘ کی ریٹنگ 8.8 آئی ہے جو کہ اس کی بے حد مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔

حدیقہ کیانی نے لکھا کہ اگرچہ وہ ریٹنگ پر یقین نہیں رکھتیں مگر ‘دوبارہ‘ کی ریٹنگ سے معلوم ہوتاہے کہ کس طرح لوگ غیر روایتی کہاںیوں اور غیر روایتی کرداروں کو اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’دوبارہ‘ کی بہت بڑی ریٹنگ لکھاریوں، ڈراما سازوں، پروڈیوسرز اور اداکاروں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اس پر سوچیں کہ انہیں کس طرح کے ڈرامے بنانے چاہئیے۔

حدیقہ کیانی نے ’دوبارہ‘ کی مقبولیت پر ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں ڈرامے کی لکھاری، ہدایت کار اور پروڈیوسر سمیت اداکار بلال عباس کو بھی مینشن کیا۔

ان کی پوسٹ پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سے اتفاق کیا کہ اب لوگ غیر روایتی کہانیوں کو بھی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024