• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی: شاہ فیصل کالونی کے نالے سے لاپتا بچے کی لاش برآمد

شائع February 17, 2022
سرجن نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے لاش گزشتہ دو روز سے نالے میں موجود تھی — فائل فوٹو
سرجن نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے لاش گزشتہ دو روز سے نالے میں موجود تھی — فائل فوٹو

پولیس اور ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کے نالے سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے جو 13 فروری کو لاپتا ہوگیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ قتل سے قبل بچے کے ساتھ بدفعلی کی گئی تی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے کی لاش اس سے گھر سے آدھا کلو میٹر فاصلے پر واقع نالے سے برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کردیا گیا ہے۔

جے پی ایم سی کی ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے کے چہرے، گردن، اور سر پر نشانات ہے، اسے بدفعلی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کچرا کنڈی سے ریپ کے بعد قتل کی گئی بچی کی لاش برآمد

انہوں نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے لاش گزشتہ دو روز سے نالے میں موجود تھی۔

علاقہ ایس ایچ او منظور آرائیں کا کہنا تھا لڑکا اتوار کی صبح اپنے گھر کے باہر سے گمشدہ ہوگیا تھا، اس کی والدہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے کی والدہ خاوند سے اختلافات کے باعث اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

دریں اثنا گلشن حدید کے ایک گھر میں ڈکیتی کے غرض سے داخل ہونے والا شخص مکین کے گولی سے ہلاک ہوگیا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا: کوہاٹ میں نالے سے 4 سالہ بچی کی لاش برآمد

اسٹیل ٹاؤن کے ایس ایچ او اکرم آرائیں نے کہا کہ 5 سے 6 ڈکیتوں نے تاجر کے گھر دھاوا بولا، تاہم کلیم اللہ نامی ایک شخص بیدار ہوا اور ڈکیتوں کو للکارا، ڈکیتوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے اس سے قبل 12 جنوری کو کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران 28 سالہ شاہ رخ کو قتل کردیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں 21 جون کو عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر علی سید کو بھی کراچی کے اسٹیڈیم روڈ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024