• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

صبا قمر اور نعمان اعجاز میاں اور بیوی بننے کو تیار

شائع February 16, 2022
ویب سیریز کو پہلے من جوگی کا نام دیا گیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ویب سیریز کو پہلے من جوگی کا نام دیا گیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکار نعمان اعجاز جلد ہی مقبول اداکارہ صبا قمر کے شوہر کے روپ میں چھوٹی اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، نعمان اعجاز اور صبا قمر پہلی بار میاں اور بیوی کے روپ میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ (زی فائیو) کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے۔

ڈان امیجز کے مطابق نعمان اعجاز اور صبا قمر ہدایت کار کاشف نثار کی ہدایت کردہ ویب سیریز (مسٹر اینڈ مسز شمیم) میں دکھائی دیں گے۔

نعمان اعجاز نے کاشف نثار کے ہمراہ 2021 میں ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ویب سیریز سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

مسٹر اینڈ مسز شمیم کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے رومانس، تعلقات اور ان کے درمیان پیدا ہونے والے چھوٹے چھوٹے اختلافات کے گرد گھومتی ہے۔

ویب سیریز کی کہانی سجی گل نے لکھی ہے، جنہوں نے پہلے بھی کاشف نثار کے ہدایت کردہ بعض ڈراموں کی کہانیاں لکھی ہیں۔

مسٹر اینڈ مسز شمیم کی دیگر کاسٹ میں معروف اور سینیئر اداکار بھی شامل ہے، تاہم اس میں نعمان اعجاز اور صبا قمر میاں اور بیوی کے طور پر مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

مذکورہ ویب سیریز کا اعلان زی فائیو نے پہلے ہی کردیا تھا مگر پہلے اس کا نام من جوگی رکھا گیا تھا لیکن اب اس کا نام تبدیل کرکے اسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

ویب سیریز کی ٹیم نے اس کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی اس کی نمائش کا اعلان کردیا جائے گا۔

مسٹر اینڈ مسز شمیم سے قبل بھی زی فائیو پر متعدد پاکستانی ویب سیریز اور ڈرامے ریلیز کیے جا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024