• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا

شائع February 13, 2022
شاہد آفریدی نے کہا کہ اب میرے اندر برداشت کرنےکی ہمت  ختم ہوگئی ہے—فوٹو:کوئٹہ گلیڈی ایٹرزٹوئٹر
شاہد آفریدی نے کہا کہ اب میرے اندر برداشت کرنےکی ہمت ختم ہوگئی ہے—فوٹو:کوئٹہ گلیڈی ایٹرزٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے انجری کے سبب ایونٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

شاہد خان آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ پیغام خاص طورپر میرے فینز کے لیے ہے جنہوں نے ہمیشہ مجھے میرے کیرئر میں سپورٹ کیا اور میرے لیے میری فیملی کی طرح اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش تھی کہ پی ایس ایل کو اچھے انداز میں ختم کروں لیکن میری کمر کے نچلے حصے کی انجری 15 سال پرانی ہے اور میں اسی انجری کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں مگر اب یہ اس حد بڑھ گئی ہے کہ گھٹنوں سے پاؤں کی انگلیوں تک بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بڑا دھچکا، شاہد آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا

پی ایس ایل 7 کے آغاز سے قبل کورونا کا شکار ہونے والے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اس درد کوبہت زیادہ برداشت کرتا آرہا ہوں لیکن اب میرے اندر برداشت کرنے کی ہمت ختم ہوگئی ہے، صحت ہے تو سب کچھ ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد 2 سے 3 ماہ کا وقفہ ہے جس کے بعد کشمیر پریمئر لیگ شروع ہوجائے گی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کوئٹی گلیڈی ایٹرز فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا خاص طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ہر معاملے میں بہت زبردست انداز میں سپورٹ کیا اور میں معذرت بھی کروں گا کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل پارہا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل7: شاہد آفریدی اور زازئی کورونا وائرس سے صحتیاب

انہوں نے کہا کہ میں اپنے فینز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ میں اپنے فینز کی وجہ سے ہی آخری پی ایس ایل کھیلنا چاہ رہا تھا۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ آگے کے پی ایل اور ٹی 10 لیگ آرہی ہیں، بحالی پروگرام میں 2 سے 3 ماہ لگیں گے جس کے بعد پھر کسی لیگ میں اپنے مداحوں کے سامنے دوبارہ آؤں گا۔

ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے اپنے فینز سے صحت کے لیے دعا کی درخواست کی کہ اللہ ان کی صحت برقرار رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: سرفراز کی ناقابل شکست برق رفتار اننگز، گلیڈی ایٹرز کی یونائیٹڈ کو شکست

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے آغاز سے قبل شاہد آفریدی کی کمر میں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث وہ بائیو سکیور ببل سے نکل کر ہسپتال گئے تھے، ہسپتال سے واپسی پر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ ہوا جو مثبت آیا تھا۔

گزتشہ روز اسلام آباد یونائیٹد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد شاہد آفریدی نے جشن مناتے ہوئے کمر بھی اس انداز سے پکڑی تھی جس سے ان کی کمر میں تکلیف کا واضح گمان ہورہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024