• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
شائع February 13, 2022 اپ ڈیٹ February 14, 2022

ٹائم لوپ یا ایک مخصوص وقت کا بار بار چلنے والا چکر سائنس فکشن فلموں کا بہت مقبول خیال ہے۔

عموماً اس طرح کی فلموں میں کردار کسی بھی وجہ سے ایک دن یا تجربے سے بار بار گزرتے ہیں اور یہ تعین کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس سے نکلنے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹائم لوپ کے اسی دلچسپ خیال پر مبنی بہترین فلمیں جو بار بار دیکھنے پر بھی نئی جیسی لگتی ہیں اور اگر آپ نے انہیں دیکھا تو ایک بار ضرور دیکھ لیں۔

ہیپی ڈیتھ ڈے، 2017 (Happy Death Day)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس کو ہارر کہا جائے یا تھرلر، وہ آپ خود دیکھ کر فیصلہ کریں، ویسے اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی اپنی سالگرہ پر اٹھتی ہے اور رات کو قتل ہوجاتی ہے.

مگر قتل ہوتے ہی اس کی آنکھ ایک بار پھر اپنی سالگرہ والی صبح میں کھلتی ہے اور ایک بار پھر رات کو قتل ہوجاتی ہے.

اس طرح یہ واقعہ کئی بار ہوتا ہے اور ہر بار وہ مختلف انداز میں قتل ہوتی ہے، جبکہ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے قاتل کو شناخت کرلے تاکہ اس چکر سے بچ سکے۔

اس فلم کی کہانی کافی دلچسپ ہے جو ہوسکتا ہے آپ کو بار بار دیکھنے پر مجبور کردے۔

لوپر، 2012 (Looper)

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

یہ ایکشن فلم ٹائم ٹریول کے خیال پر مبنی تھرلر ہے جو دیکھنے والوں کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیتی ہے کہ کیا اگر آپ کو کسی فاد کو روکنا ہو تو کیا آپ روکیں گے؟

اور اس وقت کیا ہو جب آپ ولن ہو؟ اس فلم میں بروس ولز اور جوزف گورڈن نے ایک ہی قاتل کا کردار مختلف عہدوں میں نبھایا ہے۔

یہ فلم اس وقت دلچسپ ہوجاتی ہے جب ان دونوں کی ملاقات غیرمتوقع طور پر وقت کے ایک سفر کے دوران ہوجاتی ہے۔

سورس کوڈ، 2011 (Soucu Code)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جب آپ اس فلم کو دیکھنا شروع کرتے ہیں تو یہ فوری طور پر واضح ہوجاتا ہے کہ یہ انتہائی منفرد کہانی پر مشتمل ہے جو کہ بالکل ہی تصوراتی دنیا کو پیش کرتی ہے۔

ٹرین کے مخصوص چند منٹوں کے بار بار سفر کی یہ کہانی ایک قریب المرگ فوجی کی ہے جس پر سائنسدان ایک نئی ٹیکنالوجی استعمال رتے ہیں تاکہ ایک بم دھماکے کی تحقیقات کرکے اس کے مجرم کو پکڑ سکیں۔

یعنی مرکزی کردار ایک دہشت گردی کے واقعے میں ملوث فرد کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے بار بار اس تکلیف دہ سفر سے گزرتا ہے اور دھماکے سے مرتا ہے۔

مگر فلم کا اختتام بھی انتہائی انوکھا ہے جو لوگوں کو اپنی نشست سے ہلنے نہیں دیتا۔

ایج آف ٹومارو، 2014 (Edge Of Tomorrow)

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

یہ ایک جاپانی ناول پر مبنی فلم ہے جس میں خلائی مخلوق کے زمین پر حملے کو دکھایا گیا ہے، جس کے دوران ایک بزدل فوجی (ٹام کروز) مارا جاتا ہے، مگر جیسے ہی مرتا ہے وہ پھر اسی دن کے آغاز میں پہنچ کر جاگتا ہے اور جنگ کا بار بار حصہ بنتا ہے۔

ایسا کیوں ہوتا ہے اور وہ کیسے خلائی مخلوق کو شکست دینے میں کامیاب ہوتا ہے، یہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے اور اسی لیے یہ فلم آپ کے معیار پر ضرور پورا اترے گی۔

گراؤنڈ ہوگ ڈے، 1993 (Groundhog Day)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

درحقیقت یہ ٹائم لوپ پر بننے والی فلموں کا آغاز بھی سمجھی جاسکتی ہے جس میں ایک ویدر مین کو دکھایا گیا ہے جو گراؤنڈ ہوگ ڈے کو بار بار جیتا ہے۔

وقت کے اس انوکھے چکر کے نتیجے میں وہ پہلے سے زیادہ بہتر انسان بن جاتا ہے اور یہ سب فلم سے نظریں ہٹانے نہیں دیتا۔

بی فور آئی فال، 2017 (Before I Fall)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم میں ایک نوجوان لڑکی گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہوجاتی ہے اور پھر اس کی آنکھ اسی دن کی صبح کو کھلتی ہے۔

12 فروری کا دن اس لڑکی کا آخری دن بن جاتا ہے اور یہ چکر بار بار چلتا ہے جب تک وہ اس کے مقصد کا تعین نہیں کرلیتی۔

اپنی موت کے ارگرد جڑے اسرار کو کھولتے ہوئے اس کے سامنے ان سب کا انکشاف ہوتا ہے جن کو وہ کھوچکی تھی۔

پام اسپرنگز، 2020 (Palm Springs)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک شادی میں شرکت کرنے والے 2 مہمانوں کی زندگی اس وقت بدل جاتی ہے جب وہ بار بار اسی دن کے ٹائم لوپ سے گزرنے لگتے ہیں۔

ایک ہی دن کو بار بار جینے پر مجبور ہونے کے بعد لڑکی اس صورتحال سے نکلنے کی کوشش کرتی ہے۔

یہ رومانوی/ سائنس فکشن فلم کامیڈی سے بھرپور ہے اور کہانی اتنی دلچسپ ہے کہ بار بار دیکھ کر بھی دل نہیں بھرتا۔

اباؤٹ ٹائم، 2013 (About Time)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بنیادی طور پر یہ ٹائم لوپ فلم تو نہیں مگر اس کے کافی نزدیک ضرور ہے۔

یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس کو جوانی میں علم ہوتا ہے کہ اسے ورثے میں ایک صلاحیت ملی ہے اور وہ ہے ٹائم ٹریول کی۔

وہ ماضی میں جاسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں اسے ماضی کی محبوبہ سے تعلق بحال کرنے کا موقع ملتا ہے۔

مگر ماضی کو بدلنے کی کوشش کے نتیجے میں اسے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، یہاں تک کہ اسے شکست کے لیے تیار ہونا پڑتا ہے یا واپس جانے واحد حل بچتا ہے۔

دی فیئر، 2018 (The Fare)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم میں ایک ٹیکسی ڈرائیور ایک ہی مسافر کو بار بار لے کر اجتا ہے اور وہ اترنے سے قبل غائب ہوجاتی جبکہ ڈرائیور اسے بھول جاتا۔

ایسا اس وقت تک ہوتا ہے جب اسے اس مسافر کا نام یاد آتا ہے اور وہ اسے بتاتی ہے کہ وہ کم از کم 100 بار اس کی ٹیکسی میں سفر کرچکی ہے۔

جب ڈرائیور کو احساس ہوتا ہے کہ وہ ٹائم لوپ میں پھنس گیا تو پھر کہانی متعدد نشیب و فراز سے گزرتی ہے جو دنگ کردیتی ہے۔

باس لیول، 2021 (Boss Leavel)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک ریٹائر فوجی کی کہانی ہے جو ٹائم لوپ میں پھنس جاتا ہے، جو اس کے قتل کے دن کو بار بار دہراتا ہے، جس کے دوران اس کے سامنے ایک خفیہ حکومتی پراجیکٹ کے سراغ تلاش کرتا ہے جو اس کی بے وقت موت کے پیچھے اسرار کو سامنے لاسکتا ہے۔

فلم کی کہانی آپ کو ضرور پسند آئے گی۔