• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

موقع ملے تو لیونارڈو ڈی کیپریو سے شادی کروں گی، ماہرہ خان

شائع February 11, 2022 اپ ڈیٹ February 12, 2022
اداکارہ کے مطابق موقع ملنے پر وہ لیونارڈو ڈی کیپریو سے شادی کریں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ رائٹرز
اداکارہ کے مطابق موقع ملنے پر وہ لیونارڈو ڈی کیپریو سے شادی کریں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ رائٹرز

’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملتا تو وہ ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے شادی کرتیں جب کہ ایکشن ہیرو ٹام کروز اور جونی ڈیپ کے ساتھ محبت کرتیں۔

ماہرہ خان نے اپنی پہلی پروڈیوس کردہ ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کے ٹریلر کو ریلیز کرنے کے موقع پر 11 فروری کو مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔

مداحوں نے ان سے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے سمیت ان کی شادی اور محبت کے حوالے سے بھی سوالات کیے۔

اداکارہ نے مداحوں کی فرمائش پر ان کے نخرے بھی اٹھائے اور ان کے والدین سمیت دیگر رشتے داروں کے لیے بھی محبت کا اظہار کیا۔

ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کرنے کے بجائے انہیں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور انہیں والدہ اداکارہ کے لیے سلام کہ رہی ہیں، جس پر ماہرہ خان نے دونوں کے لیے محبت کا اظہار کیا۔

ایک مداح نے انہیں کہا کہ وہ کافی وقت کے بعد ٹوئٹر پر آئے ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ اداکارہ انہیں بھلا چکی ہیں مگر آج اگر انہوں نے ان کے پیغام کا جواب نہیں دیا تو وہ سمجھ جائیں گے کہ اداکارہ انہیں واقعی بھلا چکی ہیں۔

اداکارہ نے مداح کو جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے، وہ ان سے محبت کرتی اور انہیں یاد کرتی ہیں۔

ایک مداح کی جانب سے شاہ رخ خان کے ساتھ کی گئی بولی وڈ فلم ’رئیس‘ کے مناظر کو ایڈٹ کرنے کی ویڈیو بھی اداکارہ کے ساتھ شئر کی، جس پر انہوں نے کیپشن لکھا کہ ’ہائے مر گئی‘۔

ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ وہ آج کل کون سا ناول پڑھ رہی ہیں اور ان کا پسندیدہ ناول کون سا ہے، ساتھ ہی مداح نے انہیں اپنے زیر مطالعہ ناول کا نام بھی بتایا۔

مداح کے جواب پر ماہرہ خان نے معزرت کرتے ہوئے جواب دیا کہ انہوں نے کافی عرصے سے کوئی رومانوی ناول نہیں پڑھا۔

ایک بھارتی مداح نے ان سے پرپوز کرنے کی اجازت بھی مانگی، جس پر اداکارہ نے انہیں پیار سے کہا کہ انہوں نے ابھی تک اداکارہ کو پرپوز کیوں نہیں کیا؟

ایک مداح نے اداکارہ سے اہم سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا سبب ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی کمی ہے؟ کیا ان کے ساتھ تفریق روا رکھی جاتی ہے؟

مداح کے جواب پر اداکارہ نے واضح کیا کہ ایسا نہی ہے کہ شوبز انڈسٹری میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ تفریق رکھی جاتی ہے۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ شوبز انڈسٹری میں دیگر مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں مگر ان کی بھی ذاتی خواہش ہے کہ ایسے لوگ مزید آئیں اور وہ صرف اداکاری میں نہ ہوں بلکہ شوبز کے دیگر شعبوں میں بھی ہوں۔

ماہرہ خان کے مطابق شوبز انڈسٹری میں بہت سارے دوسرے مذاہب اور ثقافتوں کے لوگ موجود ہیں، جن سے شاید عام افراد واقف نہیں ہیں۔

ایک مداح نے ان سے مختصر سوال کیا کہ کیا وہ انہیں ایک کروڑ روپے دیں گی؟ جس پر اداکارہ نے انہیں محنت اور کام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کریں گے تو ایک کروڑ مل جائے گا۔

ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ اگر انہیں لیونارڈو ڈی کیپریو، جونی ڈیپ اور ٹام کروز میں سے کسی ایک کے ساتھ شادی کرنے، کسی ایک کو قتل کرنے اور کسی ایک کے ساتھ رومانس کرنے کا موقع ملتا تو وہ کیا کرتیں؟

اداکارہ نے جواب دیا کہ اگر انہیں موقع ملتا وہ لیونارڈو ڈی کیپریو سے شادی کرتیں جب کہ ٹام کروز اور جونی ڈیپ کے ساتھ رومانس کرتیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024