• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی پولیس کی سربراہی اچانک تبدیل، غلام نبی میمن پھر چیف بن گئے

شائع February 11, 2022 اپ ڈیٹ February 12, 2022
غلام نبی میمن اس سے قبل کراچی پولیس کے سربراہ کی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں — فائل فوٹو: ٹوئٹر
غلام نبی میمن اس سے قبل کراچی پولیس کے سربراہ کی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں — فائل فوٹو: ٹوئٹر

سندھ حکومت نے جمعہ کو کراچی پولیس کے چیف ایڈیشنل انسپکٹر عمران یعقوب منہاس کو صرف نو ماہ کے بعد اچانک عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ غلام نبی میمن کو تعینات کردیا۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کراچی پولیس کے سربراہ عمران یعقوب منہاس کو اب ایڈیشنل آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: غلام نبی میمن کی جگہ عمران یعقوب منہاس کراچی پولیس چیف تعینات

ان کی جگہ پولیس کی اسپیشل برانچ کے سربراہ اور گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن کو ایک بار پھر کراچی پولیس کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سی ٹی ڈی کے سربراہ جاوید اختر اوڈھو کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں غلام نبی میمن سے کراچی پولیس کے سربراہ کی ذمے داریاں واپس لیتے ہوئے عمران یعقوب کو ان کی جگہ تعینات کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے، کراچی اور حیدر آباد چیف تبدیل

اس سے قبل غلام نبی میمن کو جولائی 2019 میں سٹی پولیس چیف تعینات کیا گیا تھا اور وہ تقریباً دو سال تک اس عہدے پر تعینات رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024