• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جب آن لائن وائرل گیم ورڈل نے 80 سالہ مغوی خاتون کی زندگی بچالی

شائع February 11, 2022
یہ واقعہ امریکی ریاست الینوائے میں پیش آیا —  اے ایف پی فوٹو
یہ واقعہ امریکی ریاست الینوائے میں پیش آیا — اے ایف پی فوٹو

حالیہ مہینوں میں دنیا بھر میں مقبول ہونے والا آن لائن گیم ورڈل روزانہ کروڑوں افراد کھیلتے ہیں اور اپنے اسکور شیئر کرتے ہیں۔

اور اب اس گیم نے 80 سالہ خاتون کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے ایک حملہ آور نے گھر میں قید کردیا تھا۔

جی ہاں واقعی اس گیم کی وجہ سے 80 سالہ خاتون کو بچالیا گیا جو گھر کے تہہ خانے میں 20 گھنٹے سے قید تھی۔

امریکی ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والی ڈینسی ہولٹ تنہا زندگی گزار رہی ہیں اور آدھی رات کو ننگ دھڑنگ چاقو بردار شخص گھر میں گھس گیا۔

حملہ آور نے معمر خاتون کو بستر سے اٹھا کر دھمکی دی کہ اگر شور مچایا تو وہ ان کو 'کاٹ' دے گا۔

بعدازاں اس شخص نے ڈینسی بولٹ کو خوراک یا ادویات کے بغیر تہہ خانے میں بند کردیا جس کے بعد انہیں لگا کہ اب بچنا مشکل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خود کو ٹھیک رکھنے کے لیے ورزش کی اور فیصلہ کیا 'میں اس طرح مرنا نہیں چاہتی اور میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے ماں کے قتل کی خبر سنیں'۔

ان کو تو کوئی راستہ مل نہیں سکا مگر ورڈل گیم کے لیے ان کے اشتیاق و جوش و خراوش نے ضرور انہیں بچالیا۔

6 اشاروں کے ذریعے 5 حروف کا درست لفظ جاننے والے اس وائرل آن لائن گیم کا روزانہ کا اسکور ڈینسی بولٹ اپنی بیٹیوں سے شیئر کرتی تھیں۔

یہی وجہ تھی کہ ماں کے گھر سے ہزاروں میل دور ان کی 2 بیٹیوں میں سے بڑی بیٹی جھنجھلاہٹ کا شکار ہوئی کہ ماں نے روزانہ کی ورڈل اسکور ٹیکسٹ نہیں کیا۔

معمر خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایا 'میں نے اس صبح اپنی بڑی بیٹی کو ورڈل اسکور نہیں بھیجا جس نے اسے پریشان کردیا'۔

فکرمند بیٹی نے لینڈ لائن فون کے ذریعے ماں سے رابطے کی کوشش کی تو لائن منقطع ملی، جس کے بعد اس نے پڑوسی سے مدد طلب کی۔

پڑوسی نے دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی جواب نہیں ملا، حالانکہ معمر خاتون کی گاڑی وہاں موجود تھی جس پر اس نے پولیس سے رابطہ کیا۔

پولیس اہلکاروں نے وہاں پہنچنے پر ڈینسی کے شور کو سنا اور تہہ خانے سے نکال لیا۔

انہوں نے گھر کے اوپر بیڈروم سے 32 سالہ حملہ آور کو بھی گرفتار کرلیا جس کے بارے میں ان کا ماننا ہے کہ وہ ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024