• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

دوسری ترک فلم ’آئلا‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کا اعلان

شائع February 9, 2022
فلم 11 فروری سے سینما گھروں میں دکھائی جائے گی—اسکرین شاٹ
فلم 11 فروری سے سینما گھروں میں دکھائی جائے گی—اسکرین شاٹ

اسلامی دنیا کے اہم شوبز مواد تیار کرنے والے ملک ترکی کے ڈراموں کے بعد جلد اس کی دوسری فلم کو دو دن بعد پاکستان میں ریلیز کردیا جائے گا۔

ترک زبان کی مقبول فلم ’آئلا: دی ڈاٹر آف وار‘ کو اردو زبان میں 11 فروری سے ملک کے سینماؤں میں پیش کردیا جائے گا۔

معروف سینما گھروں ’ایٹریم، نیو پلیکس اور سائن پیکس‘ نے ترک زبان کی ریلیز کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع کردی۔

’آئلا: دی ڈاٹر آف وار‘ کی ہدایات معروف فلم ساز Can Ulkay نے دی ہے جب کہ اس کی کہانی Yigit Güralp نے لکھی ہے۔

’آئلا: دی ڈاٹر آف وار‘ کو 2017 میں اردو زبان میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس کی کہانی ترک فوج کی سرد جنگ کے دوران کوریا وار کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں ترک فوجیوں کو کوریا کی جنگ میں اتحادی کے طور پر دکھایا گیا ہے، جہاں ایک فوجی افسر کو ایک یتیم بچی ملتی ہے، جسے وہ ’آئلا‘ کا نام دیتے ہیں مگر پھر اچانک وہ فوجی بچی کو وہیں چھوڑ کر ترکی روانہ ہوجاتے ہیں۔

فلم میں ’آئلا‘ نامی بچی اور خاتون کے کردار کورین اداکاروں نے ہی ادا کیے ہیں۔

’آئلا: دی ڈاٹر آف وار‘ کو 11 فروری سے پاکستان کے تمام سینما گھروں میں دکھایا جائے گا، یہ ترکی کی پاکستان میں ریلیز ہونے والی دوسری فلم ہوگی۔

’آئلا: دی ڈاٹر آف وار‘ سے قبل مارچ 2020 میں ترکی کی فلم ’مریکل ان سیل نمبر 7‘ کو ریلیز کیا گیا تھا۔

مارچ 2020 کے بعد بھی متعدد ترک فلموں کو ریلیز ہونا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث مذکورہ سلسلہ تاخیر کا شکار رہا مگر اب دوسری فلم کو جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024