• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خواتین سیاستدانوں کی کارکردگی سے مایوس نادیہ خان کا سیاست میں آنے کا عندیہ

شائع February 8, 2022
میزبان کے مطابق پاکستانی خواتین سیاستدان درست کام نہیں کر رہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر
میزبان کے مطابق پاکستانی خواتین سیاستدان درست کام نہیں کر رہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر

نامور اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے پاکستانی خواتین سیاستدانوں کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔

نادیہ خان حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کے ساتھ شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

پروگرام کے دوران عثمان ڈار نے بھی مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا (کے پی) میں محمود خان کو وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ درست کیا، وہ صحیح کام کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس نے اچھا کام کیا، جو لوگ کہتے ہیں کہ فورس نہیں، انہیں دکھانے کے لیے وہ ٹی وی پر فورس کے ارکان کو سامنے لانے کو تیار ہیں۔

عثمان ڈار نے نادیہ خان کو پی ٹی آئی جوائن کرنے کی دعوت بھی دی—اسکرین شاٹ
عثمان ڈار نے نادیہ خان کو پی ٹی آئی جوائن کرنے کی دعوت بھی دی—اسکرین شاٹ

پروگرام کے ایک سیگمنٹ کے دوران عثمان ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نادیہ خان جیسے چہروں کی ضرورت ہے اور وہ صرف ان کی پارٹی کو جوائن کریں، وہ انہیں لینے اداکارہ کے گھر جائیں گے۔

پروگرام کے دوران نادیہ خان نے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اچھے لیڈر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان کی 17 سال بعد ڈراموں میں واپسی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان لوگوں کی آخری امید ہیں، تاہم ساتھ ہی کہا کہ وہ اب عوام کو گھبرانے کی اجازت بھی دیں۔

ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ مریم نواز اچھا میک اپ اور فیشن کرتی ہیں جب کہ ان کے فیشن سے متعلق مہنگے فیشن کی باتیں درست نہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے اپنے مداحوں کو کہا کہ وہ اطمینان رکھیں کہ وہ ہرجانے کے پانچ کروڑ ادا نہیں کریں گی بلکہ پچاس کروڑ روپے وصول کریں گی۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ بلاول بھٹو کو اپنا داماد بنانا چاہیں گی؟ جس پر انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا لیکن بعد ازاں مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’کیوں نہیں؟‘

پروگرام کے دوران نادیہ خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں آنے سے متعلق سوچ رہی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ چوں کہ باقی تمام خواتین سیاستدان اچھا کام نہیں کر رہیں، اس لیے انہیں سیاست میں جاکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: نادیہ خان نے شادی کے لیے کون سی دو شرائط رکھی تھیں؟

نادیہ خان نے کہا کہ پاکستان میں اچھی اچھی خواتین سیاستدان ہیں مگر وہ کام نہیں کر رہیں مگر وہ سیاست میں جاکر صرف کام کریں گی۔

انہوں نے سیاست میں انٹری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا نہیں سوچا مگر وہ سیاست میں آنے کا سوچ رہی ہیں۔

نادیہ خان کی جانب سے سیاست میں دلچسپی کا اظہار کرنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے انہیں پارٹی جوائن کرنے کی دعوت بھی دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024