• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

اداکاری سے قبل مہندر سنگھ دھونی کا سائنس فکشن کردار میں ڈیبیو

شائع February 5, 2022
ناول میں مہندر سنگھ کا کردار مرکزی ہوگا—اسکرین شاٹ
ناول میں مہندر سنگھ کا کردار مرکزی ہوگا—اسکرین شاٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اگرچہ جلد ہی اداکاری میں بھی ڈیبیو کرتے دکھائی دیں گے، تاہم انہوں نے سائنس فکشن کردار کی اپنی جھلک جاری کردی۔

مہندر سنگھ دھونی نے فیس بک پر اپنے کردار پر مبنی اینیمیٹڈ اور گرافکس ناول ’اتھاروا‘ کی جھلک کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس پر ان کے مداح بے حد خوش دکھائی دیے۔

’اتھاروا‘ نامی سائنس فکشن ناول کی کہانی رمیش تھملمانی نے لکھی ہے جب کہ مذکورہ ناول پر بنائی گئی ویڈیو اینیمیٹڈ گرافیکل سیریز کو اشوک منور اور ونسینٹ ادیکلراج پروڈیوس کریں گے۔

مہندر سنگھ دھونی نے مذکورہ ناول کی ویڈیو گرافیکل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ جلد ہی ان کے کردار پر تیار کی گئی سائنس فکشن ناول کو پیش کردیا جائے گا۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق مذکورہ ناول کو جہاں کتابی شکل میں گرافکس اور اینیمیشن میں پیش کیا جائے گا، وہیں اس پر گرافیکل ویڈیوز بھی ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

’اتھاروا‘ ناول کی جاری کی گئی ویڈیو اور مہندر سنگھ دھونی کے کردار کی جھلک سے عندیہ ملتا ہے کہ ممکنہ طور پر ناول کی کہانی ہندو مت کے قدیم مذہبی کرداروں پر مبنی ہوگی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

مہندر سنگھ دھونی کے ناول کے کردار کی جھلک کو دیکھ کر ان کے مداح خوش دکھائی دیے اور لوگوں نے ’اتھاروا‘ میں سابق کرکٹر کی جھلک سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس بھی کیں۔

مذکورہ ناول کے کردار کے علاوہ جلد ہی مہندر سنگھ دھونی اپنی اہلیہ کے تعاون سے تیار ہونے والی جاسوس اینیمیٹڈ ویب سیریز’کیپٹن 7‘ میں بھی دکھائی دیں گے، جس سے متعلق وہ گزشتہ برس اعلان کر چکے ہیں۔

’کیپٹن 7‘ کو مہندر سنگھ دھونی کی ’دھونی پروڈکشن‘ اور ’بلیک وائٹ اورینج برانڈز (بی ڈبلیو او‘ مشترکہ طور پر بنائیں گی، جس کا پہلا سیزن 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے بعد مہندر سنگھ دھونی اداکاری کرنے کو تیار

یہ واضح نہیں ہے کہ ’کیپٹن 7‘ حقیقی زندگی سے ماخوذ ہوگی یا اس کی کہانی فکشن پر مبنی ہوگی اور مذکورہ سیریز کس طرح کی جاسوس سیریز ہوگی؟

’کیپٹن 7‘ کے پہلے سیزن کی کاسٹ، کہانی اور پروڈکشن کے حوالے سے کام جاری ہے اور جلد ہی اس کی مزید کاسٹ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024