• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ساڑھی کے ساتھ شرٹ پہننے پر حرامانی کو تنقید کا سامنا

شائع February 4, 2022
اداکارہ نے ساڑھی کے ساتھ سیاہ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے ساڑھی کے ساتھ سیاہ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

شوبز اور فیشن انڈسٹری میں ہر آئے دن نئے ٹرینڈز اور اسٹائل متعارف ہوتے رہتے ہیں، تاہم حال ہی میں اداکارہ حرا مانی کو ساڑھی کے ساتھ ٹی شرٹ پہن کر پروگرام میں شرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حرا مانی ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنے آنے والے ڈرامے ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ کی تشہیر کے لیے ساتھی اداکار منیب بٹ اور عائزہ اعوان کے ہمراہ شرکت کی۔

ان کا ڈراما ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ اے آر وائے پر نشر کیا جا رہا ہے، جس میں وہ منیب بٹ کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ کی کہانی سیما مناف نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات سید علی رضی اسامہ نے دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مانی اگر شادی شدہ بھی ہوتے تو میں ان ہی سے شادی کرتی، حرا مانی

ڈرامے کی تشہیر کے سلسلے میں حرا مانی منفرد اسٹائل کے ساتھ مارننگ شو میں شریک ہوئیں مگر لوگوں کا ان کا انداز پسند نہیں آیا اور انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

حرا مانی پروگرام میں ساڑھی کے ساتھ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہن کر شریک ہوئی تھیں اور انہوں نے مذکورہ لباس کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں۔

حرا مانی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ منفرد ساڑھی ’پرنیان بائے عائشہ جواد‘ کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔

حرا مانی کی ٹی شرٹ اور ساڑھی کے ساتھ تصاویر کو ٹی وی چینل کے انسٹاگرام سمیت فیشن ہاؤس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا، جہاں لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

لوگوں نے کمنٹس کیے کہ حرا مانی کو لباس پہننے کی سمجھ نہیں ہے، وہ کبھی بھی کسی طرح کا بھی لباس پہن لیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’مانی سے شادی کرنے کیلئے سابق منگیتر کو 8 ماہ تک دھوکہ دیا‘ حرا مانی

بعض افراد نے لکھا کہ ساڑھی کے ساتھ ٹی شرٹ کون پہنتا ہے؟ ساتھ ہی کچھ لوگوں نے حرا مانی کو پاگل بھی قرار دیا۔

تاہم جہاں لوگوں نے اداکارہ کو ان کے فیشن اور لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض لوگوں نے ان کے انداز و اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوبصورت بھی قرار دیا۔

لوگوں نے اداکارہ کے فیشن سینس کا مذاق بھی اڑایا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکارہ کے فیشن سینس کا مذاق بھی اڑایا—اسکرین شاٹ

ساڑھی اور ٹی شرٹ پہننے سے قبل بھی حرا مانی کو ان کے انداز، لباس اور پرفارمنس کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

ان کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکاراؤں کو ان کے لباس اور فیشن پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

nk Feb 05, 2022 09:52am
Is that a Sari. From no angle it is a Sari.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024