• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جنوری 2022 میں دہشت گرد حملوں میں معمولی کمی ہوئی، رپورٹ

شائع February 2, 2022
جنوری میں دسمبر 2021 کے مقابلے میں اموات اور زخمی افراد کی تعداد میں بالترتیب 15 اور 37 فیصد اضافہ ہوا — فائل فوٹو: آئی این پی
جنوری میں دسمبر 2021 کے مقابلے میں اموات اور زخمی افراد کی تعداد میں بالترتیب 15 اور 37 فیصد اضافہ ہوا — فائل فوٹو: آئی این پی

2022 کے پہلے مہینے میں ملک کی امن و امان کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی اور ملک میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملوں میں معمولی کمی آنے کے باجود ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موجود ایک آزاد تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی جانب سے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2022 کے دوران پرتشدد حملے 28 سے کم ہوکر 24 ہوگئے، لیکن دسمبر 2021 کے مقابلے میں اموات اور زخمی افراد کی تعداد میں بالترتیب 15 اور 37 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دسمبر 2021 کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے ملک بھر میں 28 حملے کیے گئے، ان حملوں کے دوران 36 لوگ مارے گئے جن میں 13 سیکیورٹی فورسز کے حکام بھی شامل تھے جبکہ ان حملوں میں 47 لوگ زخمی ہوئے جن میں 37 شہری شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: انارکلی بازار میں بم دھماکا، 3 افراد جاں بحق

جنوری کے دوران دہشت گردوں نے ملک میں 24 حملے کیے جن میں 42 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 22 سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور 16 شہری تھے، حملوں کے دوران 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے، جبکہ 79 افراد زخمی ہوئے جن میں 62 شہری شامل تھے۔

جنوری کے دوران زیادہ تر حملے خیبر پختونخوا میں ہوئے جس کے بعد بلوچستان اور سابق فاٹا میں ہوئے، پی آئی سی ایس ایس کی رپورٹ کے مطابق 12 دہشت گردانہ حملے خیبر پختونخوا میں ہوئے جن میں 15 لوگ جاں بحق ہوئے، ان میں سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار اور 9 شہری بھی شامل تھے، جبکہ 7 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 4 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے۔

بلوچستان میں دہشت گردوں نے 6 حملے کیے جن میں 17 لوگ مارے گئے جن میں سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکار اور 2 شہری شامل تھے جبکہ 32 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 26 عام شہری تھے جبکہ 6 شہریوں کا تعلق سیکیورٹی فورسز سے تھا۔

مزید پڑھیں: آئندہ 2 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے، شیخ رشید

سابق فاٹا کے علاقوں میں دہشت گردی کے 4 واقعات ہوئے جن میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان اور 2 شہری جاں بحق ہوئے۔

صوبہ پنجاب میں گزشتہ ماہ دہشت گردوں کی جانب سے ایک حملہ کیا گیا جس میں 3 لوگ مارے گئے، جاں بحق افراد میں سیکیورٹی فوسز کا ایک اہلکار بھی شامل تھا اور 33 شہری اس حملے میں زخمی ہوئے۔

گزشتہ ماہ کے دوران صوبہ سندھ میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی شامل تھا۔

بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 3 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا اور 4 دہشت گرد مارے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024