• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آسمانی بجلی کے 477 میل کے طویل ترین سفر کے نام عالمی ریکارڈ

شائع February 2, 2022
یہ وہ کوندا نہیں بلکہ ایک پرانی تصویر ہے — اے پی فائل فوٹو
یہ وہ کوندا نہیں بلکہ ایک پرانی تصویر ہے — اے پی فائل فوٹو

امریکا کی 3 ریاستوں تک لگ بھگ 500 میل تک پھیلنے والے آسمانی بجلی کے کوندے کو دنیا کے طویل ترین فلیش یا سفر کا عالمی ریکارڈ حاصل ہوگیا ہے۔

عالمی موسمیاتی ادارے کے مطابق اپریل 2020 میں آسمانی بجلی کا یہ کوناا ٹیکساس، لوزیانا اور مسیسپی کے 477.2 میل رقبے تک پھیل گیا تھا اور 2018 میں برازیل کے 440 میل کے ریکارڈ کو توڑنے میں کامیاب رہا۔

اسی طرح 2020 میں ہی یوروگوئے اور شمالی ارجنٹائن میں ایک آسمانی بجلی کا کوندا 17.1 سیکنڈ تک برقرار رہا اور 16.7 سیکنڈ کا پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے رینڈل کارونے کے مطابق عموما! آسمانی بجلی کا کوندا 10 میل سے زیادہ دور تک نہیں پھیلتا اور اس کا دورانیہ بھی ایک سیکنڈ سے کم وقت کا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تو آسمانی بجلی کے یہ 2 نئے ریکارڈز یقیناً بہت زیادہ حیرت انگیز ہیں۔

مگر ان کا کہنا تھا کہ دونوں بار ہی آسمانی بجلی سطح زمین سے ہزاروں فٹ اوپر بادلوں سے بادلوں تک تھی تو کسی کو خطرے کا سامنا نہیں ہوا۔

اس نئے ریکارڈ کی تصدیق نئی سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہوئی۔

جن خطوں میں یہ ریکارڈ قائم ہوئے، وہ دنیا کے ان چند مقامات میں سے ایک ہیں جو اس طرح کے شدید طوفانوں سے متاثر قرار دیئے جاتے ہیں جن کے دوران آسمانی بجلی بہت زیادہ کڑکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024