• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ممکن ہے آمنہ الیاس کو شادی کی پیشکش کروں تو انہیں کوئی اور رشتہ بھیج دے، نبیل گبول

شائع February 2, 2022
نبیل گبول کے مطابق انہوں نے ریحام خان کوشادی کی پیش کش کی تو عمراں خان سے ان کی شادی ہوئی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
نبیل گبول کے مطابق انہوں نے ریحام خان کوشادی کی پیش کش کی تو عمراں خان سے ان کی شادی ہوئی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیئر سیاستدان نبیل گبول نے کہا ہے کہ یہ عین ممکن ہے کہ وہ آمنہ الیاس کو شادی کی پیش کش کریں تو اداکارہ کو کوئی اور رشتہ بھیج دے۔

نبیل گبول اور آمنہ الیاس جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے مختلف سیگمنٹ میں حصہ لیا اور سوالوں کے جوابات دیے۔

سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ نواز شریف کو غلط فیصلے پر نکالا گیا جب کہ شہباز شریف بہترین اداکار ہیں اور مریم نواز سے بلاول بھٹو بہترین سیاستدان ہیں۔

مذکورہ سیگمنٹ کے دوران نبیل گبول نے اعتراف کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں شمولیت کرنا ان کا غلط فیصلہ تھا جب کہ یہ بھی اعتراف کیا کہ کراچی کے علاقے عزیز آباد سے رکن قومی اسمبلی کی نشت پر ان کی جیت جعلی تھی، ایم کیو ایم نے ٹھپے لگا کر انہیں جتوایا۔

پروگرام میں 2015 کے ٹی وی شو کی تصاویر بھی دکھائی گئیں، جس میں نبیل گبول نے ریحام خان کو پیش کش کی تھی—اسکرین شاٹ
پروگرام میں 2015 کے ٹی وی شو کی تصاویر بھی دکھائی گئیں، جس میں نبیل گبول نے ریحام خان کو پیش کش کی تھی—اسکرین شاٹ

اسی پروگرام میں آمنہ الیاس نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری موجود ہے جب کہ اب آہستہ آہستہ کامیاب ہیروئن کے لیے گوری رنگت کی شرط ختم ہوتی جا رہی ہے۔

اداکارہ نے بھی ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بلال بھٹو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے اچھے سیاستدان ہیں جب کہ انہوں نے عمران خان سمیت تمام سیاستدانوں کو کرپٹ بھی قرار دیا۔

اسی پروگرام میں میزبان نے نبیل گبول کو یاد دلایا کہ انہوں نے کچھ سال قبل جیو کے ایک پروگرام میں ریحام خان کو شادی کی پیش کش کی تھی، جس کے فوری بعد انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے شادی کرلی تھی۔

اب وہ ایک بار پھر پروگرام میں شادی کی ذو معنی باتیں کر رہے ہیں، اس کا کیا مطلب ہوا؟

ریحام خان نے جنوری 2015 میں عمران خان سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ریحام خان نے جنوری 2015 میں عمران خان سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

میزبان کے سوال پر نبیل گبول نے ہنستے ہوئے آمنہ الیاس سے پوچھا کہ انہیں فرسٹ لیڈی بننا ہے یا پھر انہیں کسی بڑے عہدے پر جانا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا اور وہ مسکراتی رہیں۔

نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ انہیں معلوم ہے کہ اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟

اسی بحث کے دوران نبیل گبول نے آمنہ الیاس کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ عین ممکن ہے کہ اگر وہ انہیں شادی کی پیش کش کریں تو کوئی اور اداکارہ کو پیش کش کرکے انہیں بیاہ کر لے جائے۔

انہوں نے ماضی میں ریحام خان کو شادی کی پیش کش کو مثال کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ ممکن ہے کہ اس بار آمنہ الیاس کے ساتھ ایسا ہو۔

نبیل گبول کے جواب پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سیاستدان نے سوشل سروس کھول رکھی ہے۔

اسی پروگرام میں نبیل گبول نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے شادی کریں گے، اس کے بعد وہ وزیر اعظم بنیں گے۔

آمنہ الیاس سیاستدان کی باتوں پر ہنستی رہیں—اسکرین شاٹ
آمنہ الیاس سیاستدان کی باتوں پر ہنستی رہیں—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024