• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

محکمہ موسمیات کی کراچی میں کل سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

شائع February 1, 2022
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے— فائل فوٹو: ڈان نیوز
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے— فائل فوٹو: ڈان نیوز

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بدھ اور جمعرات کو آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی اور جنوبی بلوچستان کے ساتھ ساتھ کراچی میں دو فروری سے لے کر تین فروری کی دوپہر تک تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث چھت، دیوار گرنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق

اس حوالے سے خبردار کیا گیا کہ تیز آندھی اور ہوائیں چلنے کی وجہ سے درختوں اور کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران موسم گرد آلود ہونے کے ساتھ ساتھ سرد ہونے کا بھی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران سمندر میں طغیانی کا بھی امکان ہے لہٰذا مچھیروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ گہرے پانیوں میں جانے سے احتیاط کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی میں تیز ہواؤں سے شہر کا موسم گرد آلود ہو گیا تھا اور شدید ہواؤں کے نتیجے میں دیوار اور چھت گرنے جیسے مختلف واقعات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اربن فلڈنگ، تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا خطرہ ٹل گیا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب سے ملحقہ بلوچستان کے مشرقی اور بالائی سندھ میں مغربی کم دباؤ والا موسمی نظام موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی میں آندھی اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا تھا کہ تیز ہوائیں چلنے سے درخت گر سکتے ہیں اور خیموں وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں بھی کراچی میں تیز ہواؤں کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے اور درخت گر گئے تھے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا خطرہ ظاہر کیا تھا لیکن یہ خطرہ ٹل گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں سے بجلی کے کھمبے گر گئے

سردار سرفراز نے کہا تھا کہ طوفان کراچی سے 280 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں موجود تھا جس کا ٹریک ہمارے علاقے کے نزدیک ہونے کی وجہ سے تیز ہواؤں اور بارش کا خطرہ تھا، جو اب نہیں رہا۔

اس دوران طوفان طوفان کا خطرہ ٹلنے کے باوجود شہر بھر میں موسلادھار بارشیں ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024