• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

امریکا میں برفانی طوفان کے باعث پروازیں معطل

شائع January 31, 2022

امریکا میں شدید برف باری اور طوفان کے باعث سیکڑوں پروازیں معطل ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جو مزید ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ روز نیویارک، میساچوسٹس میں کم و بیش 2 فٹ تک برفباری ہوئی‘

برفباری کے باعث دونوں ریاستوں کا توانائی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے جبکہ گزشتہ شام میساسچوٹس کے 95 ہزار گھر تاریکی میں ڈاب گئے تھے۔

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تنبیہ کی ہے۔

شدید برفباری اور برفانی طوفان کے باعث آمدوفت شدید متاثر ہوئی ہے— فوٹو: اے ایف پی
شدید برفباری اور برفانی طوفان کے باعث آمدوفت شدید متاثر ہوئی ہے— فوٹو: اے ایف پی