• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’پری زاد‘ کی آخری قسط سینماؤں میں پیش

شائع January 29, 2022
ڈرامے کو کافی پسند کیا گیا—اسکرین شاٹ
ڈرامے کو کافی پسند کیا گیا—اسکرین شاٹ

مقبول ترین ڈرامے ’پری زاد‘ کی آخری قسط کو تقریبا ایک ہفتے کی تاخیر سے ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز کردیا گیا۔

’پری زاد‘ کی آخری قسط کو 22 جنوری کو سینماؤں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اسے ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد بڑے پردے پر پیش کیا گیا۔

غریب اور سانولی رنگت کے سادہ مزاج سچے انسان کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی ڈرامے ’پری زاد‘ کا آغاز 2021 کے وسط کے بعد ہوا تھا۔

ڈرامے میں احمد علی اکبر نے ’پری زاد‘ کا کردار ادا کیا جو کہ سادہ مزاج، سانولی رنگت کے سچے انسان ہوتے ہیں، جن سے اگرچہ متعدد خواتین تعلقات استوار کرتی ہیں مگر وہ ان سے شادی نہیں کرتیں۔

ڈرامے میں ’پری زاد‘ کو احساس ہوجاتا ہے کہ جب مرد کے پاس دولت آجاتی ہے تو اسے محبت سمیت ہر چیز مل جاتی ہے۔

’پری زاد‘ میں اس وقت دلچسپ موڑ آجاتا ہے جب کہ احمد علی اکبر کو ان کے مالک ’سیٹھ‘ بہت بڑی دولت سے نواز دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پری زاد‘ کی آخری قسط بھی سینما میں دکھانے کا اعلان

’پری زاد‘ کو اس کی کہانی اور کرداروں کو قدرے حقیقی انداز میں دکھائے جانے کی وجہ سے کافی سراہا گیا اور اسے ہر ہفتے ’ہم ٹی وی‘ پر نشر کیا جاتا رہا۔

’پری زاد‘ کو سینماؤں میں پیش کیے جانے کے حوالے سے ڈرامے کی ٹیم نے لاہور میں ریڈ کارپٹ بھی سجایا، جہاں ڈرامے کی ٹیم سمیت دیگر شوبز شخصیات نے جلوے بکھیرے۔

’پری زاد‘ کو 28 جنوری سے 30 جنوری تک سینماؤں میں دکھایا جائے گا اور بڑے پردے پر ڈرامے کا اختتام دکھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عمران عباس ’پری زاد’ میں احمد علی اکبر کی اداکاری کے معترف

’پری زاد‘ سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں عاطف اسلم کے ڈیبیو ڈرامے ’سنگ ماہ’ کی پہلی قسط کو بھی سینماؤں میں دکھایا گیا تھا۔

’سنگ ماہ‘ قبل گزشتہ برس ’عہد وفا‘ جب کہ اس سے قبل ’میرے پاس تم ہو‘ کو بھی بڑے پردے پر دکھایا گیا تھا۔

پاکستان میں ڈراموں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے گزشتہ دو سال سے ان کی آخری یا پہلی خصوصی قسط بڑے پردے پر دکھانے کا رواج چل پڑا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024