• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
شائع January 28, 2022 اپ ڈیٹ January 29, 2022
گانے میں ماہرہ خان بھی شامل ہیں—پرومو فوٹو
گانے میں ماہرہ خان بھی شامل ہیں—پرومو فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل نمایاں ٹیم پشاور زلمی نے ساتویں ایڈیشن کا ترانہ ’آیا زلمی‘ ریلیز کردیا۔

’آیا زلمی‘ میں گلوکار زر سنگا، سنی خان درانی، زوہا زبیری، طیب رحمٰن اور زارا مدنی نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

کرکٹ ترانے میں پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر ماہرہ خان اور علی رحمٰن بھی شامل ہیں۔

’آیا زلمی‘ کو کوک اسٹوڈیو کے سابق پروڈیوسر روحیل حیات کی مینٹور شپ میں پروڈیوس کیا گیا ہے جب کہ میوزک پروڈیوسر علی مصطفیٰ نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے۔

گانے میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض دیگر ساتھی کھلاڑیوں شعیب ملک، حسین طلعت، کامران اکمل اور عثمان قادر بھی شامل ہیں۔

’آیا زلمی‘ میں نہ صرف پاپ موسیقی شامل ہے بلکہ اس میں دور حاضر کی ’ریپ‘ موسیقی کا تڑکا بھی شامل ہے اور گانے کے بول اردو کے علاوہ پشتو میں بھی ہیں جو کہ ٹیم کی ثقافتی شناخت کو ظاہر کرتے ہیں۔

ترانے کو بنانے والی ٹیم کے مطابق ’آیا زلمی‘ کی شاعری، موسیقی اور مناظر استعاراتی زندگی کے تصور کو پیش کرتے ہیں اور اس کے ذریعے پیغام دیا گیا ہے کہ اندرونی سکون اپنی ذات سے لڑنے کے بعد ہی ملتا ہے۔

ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر اور اینیمیشن کی ہدایات حسن داوڑ نے دی ہے۔


یہ مواد پشاور زلمی کے تعاون سے یہاں شائع کیا گیا۔