• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بلال سعید اور ازابیل کیف کا گانا ’جدائیاں‘ ریلیز

شائع January 28, 2022
گانے کو پاکستانیوں سمیت بھارتیوں نے بھی سراہا—اسکرین شاٹ
گانے کو پاکستانیوں سمیت بھارتیوں نے بھی سراہا—اسکرین شاٹ

پاکستان کے مقبول گلوکار بلال سعید اور بولی وڈ اداکارہ ازابیل کیف کا برطانوی گلوکار Ezu کے ہمراہ رومانوی گانا ’جدائیاں‘ ریلیز کردیا گیا۔

پہلی بار پاکستانی گلوکار کے گانے میں کوئی بولی وڈ اداکارہ جلوہ گر ہوئی ہیں، ازابیل کیف معروف اداکارہ کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ہیں۔

پنجابی اور انگریزی زبان کے میلاپ سے بنائے گئے ’جدائیاں‘ کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے، جس میں بلال سعید کو ازابیل کیف اور Ezu کے ہمدرد کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

’جدائیاں‘ کے بول بھی بلال سعید اور Ezu نے لکھے ہیں جب کہ برطانوی نژاد بھارتی موسیقار Ezu نے ہی کمپوز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلال سعید اداکارہ کترینہ کی بہن ازابیل کیف کے ہمراہ جلوے بکھیرنے کو تیار

گانے کی ہدایات سیوی سنگھ اور روہت نگاہ نے دی ہے اور گانے میں ازابیل کیف اور Ezu کے درمیان غلط فہمیوں کو دکھایا گیا ہے۔

گانے میں بولی وڈ اداکارہ اور برطانوی گلوکار جوڑے کی صورت میں دکھائے گئے ہیں جب کہ بلال سعید کو ان کے ہمدرد اور قریبی دوست کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو کہ ان کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

گانے میں دکھایا گیا ہے کہ Ezu کسی مرض کی وجہ سے لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ ملتے رہتے ہیں، جس پر ازابیل انہیں غلط سمجھ کر ان سے بے رخی اختیار کرنے لگتی ہیں، تاہم اختتام تک انہیں معلوم ہوجاتا ہے کہ ان کے ہم سفر بیماری میں مبتلا ہیں۔

گانے کی زیادہ تر شاعری پنجابی میں ہے جب کہ کچھ بول انگریزی کے بھی ہیں اور گانے کی ویڈیو کو برطانیہ کی مختلف جگہوں پر فلمایا گیا ہے۔

گانے کو 28 جنوری کو جاری کیا گیا، اس سے قبل بلال سعید، ازابیل کیف اور Ezu نے اس کے پوسٹر اور ٹیزر بھی شیئر کیے تھے۔

’جدائیاں‘ کو پاکستانی مداحوں کے علاوہ بھارتی مداحوں نے بھی پسند کیا اور گلوکاروں کی آواز کی تعریفیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024