• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

تصاویر: کنگز ناکام، دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز کی فتح

شائع January 28, 2022

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے ایونٹ کا کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سلو وکٹ پر کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے، شرجیل خان 31 گیندوں پر 43رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں ملتان سلطانز نے 10 گیندوں قب ہی ہدف حاصل کر کے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی، کپتان محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کی۔

عمران طاہر کو 16رنز کے عوض تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ میں ملتان سلطانز کے عمران طاہر اور شاہنواز دھانی کا حریف ٹیم کی وکٹ لینے کے بعد ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی
میچ میں ملتان سلطانز کے عمران طاہر اور شاہنواز دھانی کا حریف ٹیم کی وکٹ لینے کے بعد ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی
شرجیل خان نے 31 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 43رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
شرجیل خان نے 31 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 43رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم کچھ اچھا کھیل پیش نہ کر سکے ار 29 گیندوں پر صرف 23 رنز بنا سکے— فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم کچھ اچھا کھیل پیش نہ کر سکے ار 29 گیندوں پر صرف 23 رنز بنا سکے— فوٹو: اے ایف پی
کراچی کنگز کے محمد الیاس نے 26 رنز بنانے والے شان مسعود کی وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی
کراچی کنگز کے محمد الیاس نے 26 رنز بنانے والے شان مسعود کی وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی
صہیب مقصود نے کپتان محمد رضوان کے ہمراہ 61 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی
صہیب مقصود نے کپتان محمد رضوان کے ہمراہ 61 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی
عمران طاہر کو 16رنز کے عوض تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی
عمران طاہر کو 16رنز کے عوض تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی