• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع January 27, 2022

برونائی کے سلطان اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک حسن البلقیہ کی بیٹی شہزادی فضیلہ کی شادی عبداللہ الہاشمی سے ہوگئی ہے۔

16 جنوری کو شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا جو 10 روز تک جاری رہیں۔

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

برونائی کے سلطان 20 ارب ڈالرز سے زیادہ کے مالک ہونے کے باعث دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہیں۔

36 سالہ شہزادی فضیلہ سلطان کی 12 اولادوں میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔

فوٹو بشکریہ muash.portfolio انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ muash.portfolio انسٹاگرام پیج

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

ان کی والدہ حاجہ مریم کی سلطان سے علیحدگی 2003 میں ہوگئی تھی اور اس جوڑے کے 4 بچے ہیں جن میں 30 سالہ شہزادہ متین بھی ہیں جو انسٹاگرام اسٹار بھی سمجھے جاتے ہیں۔

شادی کی حتمی تقریب سلطان کی رہائش گاہ آستانہ نورالایمان میں ہوئی جو دنیا کے چند بڑے محلوں میں سے ایک ہے جس میں 1700 کمرے اور ایک بینکوئٹ ہال ہے۔

انسٹاگرام فوٹوز
انسٹاگرام فوٹوز

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

شادی کی ایک تقریب برونائی کے دارالحکومت کی معروف عمر علی سیف الدین مسجد میں ہوئی۔

شہزادی فضیلہ کا عروسی لباس ملائیشین ڈیزائنر برنارڈ چندرن نے ڈیزائن کیا جبکہ انہوں نے ایک تاج بھی پہنا جس میں ناشپاتی کی شکل کا ہیرا دل کی شکل کے ایک ہیرے کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

فوٹو بشکریہ Tiara Mania فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ Tiara Mania فیس بک پیج

23 جنوری کو ایک تقریب کے دوران شادی نے ایک اور تاج پہنا جس میں 6 زمرد موجود تھے۔

شہزادی فضیلہ برونائی کی قومی نیٹ بال ٹیم کی کپتان ہیں اور برطانیہ کی کنگسٹن یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرچکی ہیں۔

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

ان کے شوہر کے بارے میں کچھ زیادہ معلوم نہیں بس یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ عراق سے تعلق رکھتے ہیں مگر کینیڈا میں مقیم ہیں۔